سرینگر // ضلع انتظامیہ نے شہر سرینگر میں سنیچر اور اتوار کو13پولیس تھانوں کے حدود کے اندر بندشیں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔جن پولیس تھانوں کے حدود میں بندشیں عائد رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ان میں رام منشی باغ، کوٹھی باغ، مائسمہ، کرالہ کھڈ شہید گنج، بٹہ مالو، کرن نگر، شیر گڑھی، خانیار، نوہٹہ، رعنا واری، صفا کدل اور مہاراج گنج شامل ہیں۔ضلع مجسٹریٹ کے بیان کے مطابق اس بات کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ شعیہ برادری سے وابستہ لوگ 9اور10محرم الحرام کے موقعہ پر جلوس نکالنے کی کوشش کریں گے، اور کچھ شر پسند عناصر جلوسوں میں خلل ڈال کر اس کی آڑ میں امن و قانون کی سورتحال درہم بر ہم کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں جس سے مالی اور جانی نقصان کا احتمال ہوسکتا ہے۔ لہٰذا لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے اور شعیہ برادری کے جلسوں کو ماضی کی طرح پر امن رکھنے کیلئے دونوں روز شہر میں بندشیں عائد رہیں گی۔