نیوز ڈیسک
سرینگر //محکمہ موسمیات نے اس کا امکان ظاہر کیا ہے کہ وادی میں 13 سے 17 جون تک ہلکی بارشیں ہوسکتی ہیں۔محکمہ موسمیات نے اتوار کو 13 سے 17 جون تک پیش گوئی کی ہے۔محکمہ نے بتایا کہ بنیادی طور پر 12 جون تک موسم خشک رہیگا۔ تاہم، شام کے وقت بارش اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا، حالانکہ امکانات کم ہیں۔”مجموعی طور پر اس ہفتے جموں و کشمیر میں کسی بڑی بارش کی کوئی پیش گوئی نہیں ہے،” ۔