جموں//ریاستی ہائی کورٹ نے ماتحت ججوں کی تقرریوں کے تازہ احکامات جاری کئے ہیںجن کے مطابق 13عدالتوں کے اضافی چارج دوسرے جج صاحبان کو دئیے گئے ہیں۔دریں اثنا سی بی آئی کورٹ سے تبدیل ہونے والے سپیشل جج پنیت گپتا ریاستی ہائی کورٹ کا رجسٹرار ویجی لنس مقرر کیا گیا ہے ۔ رجسٹرا ر جنرل سنجے دھر کی جانب سے گزشتہ روز جاری ایک حکمنامہ کے مطابق سی جے ایم لیہہ کو سب جج، سپیشل موبائل مجسٹریٹ لیہہ کا اضافی چارج دیا گیا ہے ، سب جج، سپیشل موبائل مجسٹریٹ بارہمولہ کو سب جج بارہمولہ، سی جے ایم اننت ناگ کو سب جج، سپیشل موبائل مجسٹریٹ کا اضافی چارج دیا گیا ہے ۔ سی جے ایم بڈگام کو سب جج، سپیشل موبائل مجسٹریٹ بڈگام، منصف ہندوارہ کو منصف ٹنگدار، ڈسٹرکٹ موبائل مجسٹریٹ ٹریفک ڈوڈہ کو منصف، ایڈیشنل سپیشل موبائل مجسٹریٹ ڈوڈہ کا ایڈیشنل چارج دیا گیا ہے ۔ منصف بھدرواہ کو منصف گندو بھلیسہ، منصف مہور کو سپیشل موبائل مجسٹریٹ ریاسی، منصف مہور کو منصف ریاسی، ایڈیشنل منصف سانبہ کو ایڈیشنل سپیشل موبائل مجسٹریٹ سانبہ، منصف ، ایڈیشنل سپیشل موبائل مجسٹریٹ ادہم پور کو منصف مجالتہ، منصف شوپیاں کو ایڈیشنل سپیشل موبائل مجسٹریٹ شوپیاں، منصف کولگام کو ایڈیشنل سپیشل موبائل مجسٹریٹ کولگام کا اضافی چارج دیا گیا ہے ۔ ایک دوسرے حکمنامہ کے مطابق سب جج ایل پی آر ہائی کورٹ ونود کمار کو چیف جوڈیشل مجسٹریٹ سوپور تعینات کیا گیا ہے جو وہاں کی سی جے ایم مسرت روحی کی تعطیل کے وران 17اگست تک وہاں تعینات رہیں گے۔