Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

۔121واں دن…رعناواری میں احتجاجی مظاہرے،بانڈی پورہ میں پتھرائو

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: November 7, 2016 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
9 Min Read
SHARE
 سرینگر// احتجاجی لہر کے121ویں دن وادی میں مزاحمتی لہر خاموش رہی جبکہ سرینگر میں خاتون کو گرفتار کرنے کی کوشش کے بعد احتجاجی مظاہرے ہوئے۔بانڈی پورہ میں فوجی کانوائے پر خشت باری ہوئی جبکہ کپوارہ میں طلاب نے احتجاجی جلوس برآمد کیا۔اس دوران اتوار کی وجہ سے دن بھر پٹری فروشوں کا بازار شباب پر رہا جبکہ ڈھیل کے دوران بازاروں میں تل دھرنے کی جگہ بھی نہیں رہی۔
سرینگر
سرینگر شہر کے حساس علاقوں میں سخت سیکورٹی بندوبست کے بیچ رعنا واری میں لوگوں نے گھروں سے باہر آکر پولیس کی مبینہ زیادتیوں کیخلاف صدائے احتجاج بلند کیا۔ احتجاجی مردوزن الزام لگارہے تھے کہ پولیس نے ایک خاتون شائستہ زوجہ مظفر احمد قصبہ ساکنہ میاں شاہ صاحب کی گرفتاری عمل میں لانے کیلئے انکے گھر میں چھاپہ ڈالا اور اس دوران افراد خانہ کو ہراساں کیا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق پولیس نے اتوار صبح میاں شاہ صاحب رعناواری میں مظفر احمد قصبہ کے گھر پر چھاپہ مارا اور مبینہ طور ہند مخالف احتجاجی مظاہروں میں پیش پیش رہنے والی انکی اہلیہ شائستہ کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تاہم وہ وہاں پر موجود نہیں تھی۔مقامی لوگوں نے پولیس نے مظفر احمد کے گھروالوں کو دھمکی دیتے ہوئے شائستہ کو تھانے میں حاضر کرنے کیلئے کہا۔اس دوران مقامی لوگوں نے  پولیس کی اس کاروائی کے خلاف سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہرے کئے۔مقامی لوگوں کے مطابق اس احتجاجی مظاہرے میں زیادہ تر خواتین موجود تھی جنہوں نے اسلام و آزادی کے حق میں نعرہ بازی کرتے ہوئے تھانہ کے باہر احتجاج کیا۔اس دوران گزشتہ دن مبینہ طور پر فورسز کی زہر کی وجہ سے جان بحق ہوئے شالیمار کے طالب علم کے اہل خانہ اور رشتہ داروں نے سرینگر کی پریس کالونی میں احتجاج کرتے ہوئے مظالبہ کیا کہ قیصر حمید کی موت میں ملوث اہلکاروں کو سزائیں دی جائیں۔انہوں نے ایک بار پھر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ انکے لخت جگر کو فورسز نے زہر دیکر مار ڈالا۔ادھر شام کے وقت شہرخاص کے کئی علاقوں میں سنگبازی کے واقعات رونما ہوئے جبکہ فورسز نے جوابی سنگبازی کے علاوہ ٹیر گیس گولوں کا استعمال بھی کیا۔ شہر کے آنچار اور ملحقہ علاقوں میں بندشین رہی جبکہ ان علاقوں میں تنائو کا ماحول نظر آی۔ادھر رواں ایجی ٹیشن کے 121ویں روز گر چہ کسی بھی علاقہ میں کرفیو نافذ نہیں رہا تاہم سنیچر کے روز عید گاہ علاقہ میں پر تشدد مظاہروں کے پیش نظر شہر کے حساس علاقوں میں پولیس اور فورسز کو چوکنا رکھا گیا تھا۔ اتوار کو صبح سے ہی ٹی آر سی،ریگل چوک،پولو ویو،لالچوک، بٹہ مالو ، جہانگیرچوک اور سیول لائنز کے علاوہ دیگر علاقوں میں سڑکوں پر چھاپڑی فروش بڑی تعداد میں نظر آئے ۔ اتوار کو صبح سرینگر سے مختلف علاقوں کی طرف چھوٹی مسافر بردار گاڑیاں بڑی تعداد میں روانہ ہوئیں جبکہ شمالی ، جنوبی اور وسطی کشمیر کے مختلف علاقوں سے بھی ایسی گاڑیاں سرینگر پہنچیں ۔  بٹہ مالو اڈے کے نزدیک شمالی کشمیر کی طرف جانے والی ٹاٹا سومو گاڑیوں کی ایک لمبی لائن کئی گھنٹوں تک صبح سے ہی دکھائی دی جبکہ اسی طرح کا منظر ڈلگیٹ کے نزدیک بھی تھا۔ تاہم 10بجے کے بعد سبھی شاہراہوں اور رابطہ سڑکوں پر چھوٹی مسافر بردار گاڑیاں بھی غائب رہیں اور اس طرح سے پورے دن نجی ٹرانسپورٹ کی کوئی سہولت دستیاب نہیں رہی۔  اتوار کو سہ پہر 4بجے سے کاروباری اور دیگر عوامی سرگرمیاں کئی گھنٹوں تک جاری رہیں کیونکہ مزاحمتی لیڈر شپ کی طرف سے جاری کئے جانے والے ہڑتالی کلینڈر میں اتوار کو بھی شام 4بجے سے ڈھیل رکھی گئی تھی۔ سرینگر شہر میں سیول لائنز کے تحت آنے والے بڑے بازاروں میں خریداروں کو خاصا رش دکھائی دیا جبکہ اس دوران لاتعداد گاڑیاں بھی سیول لائنز میں جگہ جگہ کھڑی دکھائی دیں ۔
وادی
بانڈی پورہ میں مجموعی طور پر صورتحال خوشگوار رہی تاہم کئی ایک جگہوں پر سنگبازی کے واقعات بھی پیش آئے۔نامہ نگار عازم جان کے مطابق  قصبے میں اسٹیٹ بنک کے نزدیک اتوار صبح کو فوجی گاڑیوں پر خژت باری ہوئی جس کی وجہ سے وہاں کھلبلی مچ گئی۔عینی شاہدین کے مطابق اس دوران فورسز اور پولیس بھی جائے وقوع پر پہنچے جنہوں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے انکا تعاقب کیا،مگر ان پر بھی سنگبازی ہوئی۔کچھ دیرر تک طرفین میں کشت باری وجوابی خشت باری ہوئی جبکہ بعد میں مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ٹیر گیس کے گولے داغے گئے۔ادھر شولیمار میں میں نوجوان کی ہلاکت کے خلاف ضلع کے نسو علاقے میں لوگوں نے احتجاج کیا اور جلوس برآمد کر کے دھرنا دیا۔ذرائع کے مطابق اس موقعہ پر مظاہرین نے سڑک کو بھی بند کیا۔بانڈی پورہ کے وٹہ پورہ قاضی آباد میں بھی نوجوانوں نے سڑک کو بند کیا تھا اور کسی بھی گاڑی کو وہاں سے گزرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی تھی۔نامہ نگار کے مطابق نذیر احمد راتھر نامی تحریک حریت کے کارکن پر پی ایس ائے عائد کر کے انہیں کھٹوعہ جیل منتقل کیا گیا۔اس دوران آلوسہ میں فوج کی27آر آر کے بٹالین ہیڈ کوٹر میں آگ نمودار ہوئی جس کی وجہ سے ایک عمارت جل کر خاکستر ہوئی۔ادھروادی میں اسکولوں کو نذر آتش کرنے پر کپوارہ میں طالبعلموں نے احتجاج کیا ۔نامہ نگار اشرف چراغ کے مطابق کپوارہ کے آرمپورہ درگمولہ میں اتوار کی صبح طلبہ کی ایک بڑی تعداد نے سوپور کپوارہ سڑک پر آکر احتجاج کیا ۔ احتجاج میں شامل طلبہ نے اسکولوں کو نذر آتش کرنے والے عناصر کو فوری طور گرفتار کرکے انہیں کڑی سے کڑی سزا کی مانگ کی۔ احتجاجی طلبہ نے سرکار سے مطالبہ کیا وہ گرفتارشدہ طلبہ کی رہائی فوری طور عمل میں لائیں تاکہ ان کا مستقبل تاریخ ہونے سے بچ جائے ۔  شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں بھی مجموعی طور پر صورتحال پرامن رہی اور اس دوران حساس علاقوں میں فوج اور پولیس کا گشت جاری رہا۔نمائندوں کے مطابق جنوبی کشمیر میں دن بھر صورتحال پرامن رہی۔شوپیاں کے کیلر علاقے میں گزشتہ دن جان بحق جنگجوئوں کو اسلام و آزادی کے نعروں کے بیچ سپرد خاک کیا گیا جبکہ اس دوران پورے علاقے اور نواحی بستیوں مین تنائو اور کشیدگی کا ماحول دیکھنے کو ملا۔انتظامیہ نے ممکنہ احتجاجی مظاہرون اور کسی بھی قسم کے نا خوشگوار واقعوں کو روکنے کیلئے اضافی فورسز اور پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا تھا جبکہ انہیں کسی بھی صورتحال سے نپٹنے کی ہدایت دی گئی تھی۔پلوامہ،اننت ناگ اور کولگام میں بھی دن بھر کی کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا،تاہم اس دوران حساس علاقوں میں فوج،فورسز اور پولیس کا گشت جاری رہا۔ مزاحمتی جماعتوں کی طرف سے اتوار کی شام4بجے سے ہڑتال میں ڈھیل کی وجہ سے با رہمولہ ، سوپور ، ہندوارہ ، کپوارہ ، بانڈی پورہ ، گاندربل ، پلوامہ ، ترال ، اونتی پورہ ، پانپور ، شوپیان ، بڈگام ، چاڈورہ ، کنگن ، کولگام ، قاضی گنڈ ، شوپیان ، اسلام آباد ، کھنہ بل ، بجبہاڑہ اور شمال و جنوب کے دیگر قصبوں میں بھی ہڑتال میں ڈھیل کے دوران اتوار کو شام دیر گئے تھے بازاروں میں خاصا رش رہا جبکہ اس دوران بڑی تعداد میں گاڑیاں بھی سڑکوں پر دوڑتی نظر آئیں۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

وزیر اعلیٰ کیساتھ بدسلوکی کے معاملے میں ملوث افسران و اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے: نیشنل کانفرنس
تازہ ترین
ممتا بنرجی کا عمر عبداللہ کے مزارِ شہداء جانے سے روکنے پر شدید ردعمل،کہا شرمناک، ناقابل قبول اور چونکا دینے والا اقدام
برصغیر
تین جے کے پی ایس افسران کو سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے عہدے پر ترقی
تازہ ترین
جموں و کشمیر کے سابق نائب وزیر اعلیٰ کویندر گپتا لداخ کے نئے لیفٹیننٹ گورنر مقرر
برصغیر

Related

تازہ ترینصفحہ اولکشمیر

مزارِ شہداء پر جانے کے دوران عمر عبداللہ کی پولیس اہلکاروں کیساتھ دھکا مُکی ،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

July 14, 2025
برصغیرتازہ ترینصفحہ اولکشمیر

ہم جب چاہیں شہداء کو یاد کر سکتے ہیں،ہم پر کوئی پابندی نہیں چلے گی:وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ

July 14, 2025
برصغیرتازہ ترینصفحہ اولکشمیر

وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ سمیت حکمران جماعت کے معتدد لیڈران کی مزارِ شہداء پر حاضری

July 14, 2025
تازہ ترینصفحہ اولکشمیر

کشمیر میں منتخب حکومت کو قید کرنے کی خبر دبانے والے اخبار فروش شرم کریں : وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

July 14, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?