نیوز ڈیسک
سرینگر //وادی میں اتوار کی دوپہر سے ہلکے برف و باراں کا آغاز ہوگیا۔اس دوران خطہ چناب کے متعدد علاقوں میں بارشیں بھی ہوتی رہیں۔محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ8-9 جنوری کو، جموں و کشمیر کے کئی مقامات پر ہلکی سے اعتدال پسند برفباری (جموں کے میدانی علاقوں میں بارش) کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ 10 سے 11 جنوری تک موسم “عام طور پر ابر آلود” رہنے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ 12 سے 13 جنوری تک بڑے پیمانے پر درمیانے درجے کی برفباری (جموں کے میدانی علاقوں میں بارش) اور اونچائی پر “بھاری برف باری” کا امکان ہے ۔ادھرغلام نبی رینہ کے مطابق سونہ مرگ، زوجیلا ،دراس، منی مرگ ،گومری ،گگن گیر، کلن اور گنڈ میں بعد دوپہر سے برفباری کا آغاز شروع ہوگیا۔ برفباری کے نتیجے میں سونہ مرگ سڑک پر پھسلن پیدا گئی جس سے گاڑیوں کو چلنے میں دقتیں پیش آرہی تھیں۔شام تک زوجیلا میںدس انچ،سونہ مرگ میںسات انچ، گگن گیر 3انچ، کلن اور گنڈ دو انچ برف ریکارڈ کی گئی ۔ اشرف چراغ کے مطابق کپوارہ میں بعد دوپہر بالائی علاقوں میںبرف باری جبکہ میدانی علاقوں میں بارشو ں کا سلسلہ شروع ہوا ۔اتوار کو شام دیر گئے ضلع کے بالائی علاقوں میں بھاری برف باری اور میدانی علاقوں میں ہلکی برف بارے ہونے کی اطلاع ہے ۔ضلع کے بالائی علاقوں میں ایک سے دو انچ برف ریکارڈ کی گئی جبکہ نستہ ژھن گلی (سادھنا ) پر 6،فرکیاں گلی 5،زیڈ گلی مژھل 6اور جمہ گنڈ ٹاپ پر 5انچ برف جمع ہوئی تھی جس کی وجہ سے ان علاقوں کو جانے والی سڑکو ں پر گا ڑیو ں کی آمد ورفت کو عارضی طور معطل کیا گیا ۔ادھرٍبانہال اور رام بن علاقوں میں اتوار کی شام سے ہلکی بارشیں شروع ہوئیں اور دور پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہوتی رہی ۔رام بن اور بانہال سمیت وادی چناب کے علاقوں میں ہفتے سے ہی مطلع ابر آلود رہا۔ شام چار بجے سے رام بن بانہال سیکٹر میں ہلکی بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا سلسلہ شام تک جاری تھا جبکہ دور دراز پہاڑوں پر اس موسم کی ایک اور برفباری ہوئی ۔ادھرکشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران برف باری کے باعث اتوار کو بیشتر مقامات پر کم سے کم درجہ حرارت میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔، قاضی گنڈ میں منفی 1.6 ، پہلگام میں منفی 1.4 ، کوکرناگ میں منفی 1.6 ، گلمرگ میں 3.4 ڈگری اور کپواڑہ قصبے میں 0.4 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔لیہہ اور کرگل میں بالترتیب منفی 10.8 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی 14.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔