سرینگر//نیشنل کانفرنس صدرڈاکٹر فاروق عبداللہ نے 12ویں جماعت کے امتحان میں کامیابی حاصل کرنے والے و طالب علموں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے انکے بہتر مستقبل کے لئے دعا کی ہے ۔انہوں نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلاب، اُن کے والدین اور اساتذہ کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ امتحانات میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے جتنی ایک طالب علم کی محنت کام آتی ہے اُسی قدروالدین اوراساتذہ کی محنت اور لگن بھی کارفرما ہوتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ کورونا وائر س اور مسلسل لاک ڈائون سے تعلیمی ادارے بند رہنے اور تیز رفتار انٹرنیٹ کی عدم دستیابی کے باوجود بھی ہماری نئی پود نے درس و تدریس کا سلسلہ جاری رکھا۔پارٹی کے نائب صدر عمر عبداللہ ،جنرل سکریٹری علی محمد ساگر، صوبائی صدر ناصر اسلم وانی ،اراکین پارلیمان محمد اکبر لون، حسنین مسعودی، سینئر لیڈران عبدالرحیم راتھر، محمد شفیع اوڑی، میاں الطاف احمد، چودھری محمد رمضان، علی محمد ڈار، شمیمہ فردوس، سکینہ ایتو، ڈاکٹر بشیر ویری اور ترجمان عمران نبی ڈار نے بھی کامیاب اُمیدواروں کو مبارکباد پیش کی ہے۔