۔12سالہ پاکستانی لڑکا15مئی تک پولیس تحویل میں

Kashmir Uzma News Desk
2 Min Read
 
راجوری //دوروز قبل نوشہرہ حد متارکہ سے پکڑاگیا 12 سالہ پاکستانی لڑکا پولیس تحویل میں دے دیاگیاہے جبکہ اس کے خلاف تحقیقاتی عمل میں مزید تیزی بھی لائی گئی ہے ۔پولیس کی ٹیم نے لڑکے کو عدالت کے سامنے پیش کیا جس پر عدالت نے حکم دیاکہ وہ پندرہ مئی تک بدستور پولیس تحویل میں رہے گا۔دریں اثناء ذرائع نے بتایاکہ اس سلسلے میں تحقیقاتی عمل مزید تیز کردیاگیاہے اور سیکورٹی ایجنسیاں بارہ سالہ لڑکے سے پوچھ تاچھ کررہی ہیں ۔ ذرائع نے بتایاکہ پیر کے روز لڑکے کو اس جگہ بھی لیجایاگیاجہاںسے اسے گرفتار کیاگیاتھا۔ذرائع کاکہناہے کہ پوچھ تاچھ کے دوران کچھ مزید معلومات سامنے آئی ہیں ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ذرائع نے دعویٰ کیاتھاکہ لڑکااتفاقاًحد متارکہ پر نہیں آیابلکہ اس کا اس کے پیچھے خاص منصوبہ تھا۔ذرائع کاکہناہے کہ اسے حد متارکہ پر تصاویر اور دیگر تفصیلات لینے کیلئے بھیجاگیاتھاجو جنگجوئوں کی دراندازی کیلئے درکار ہوسکتی ہیں ۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ بارہ سالہ اشفاق علی چوہان ولد ملک حسین ساکن دنگپل ، تحصیل سمانی ضلع بھمبر پاکستانی زیر انتظام کشمیر کو گزشتہ روز نوشہرہ سیکٹر سے مشکوک حالت میں گھومتے ہوئے گرفتار کرلیاگیا۔اسے بعد میں پولیس تھانہ نوشہرہ بھیجاگیاجہاں اس سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے ۔اس سلسلے میں پولیس نے ایف آئی آر زیر نمبر 64/2017  US 2/3 E&IMCO Actکا کیس درج کیاہواہے ۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *