سرینگر//ضمنی پارلیمانی انتخابات کے پیش نظراتوار کو ایک مرتبہ پھر وادی میں انٹرنیت سروس معطل رہی ۔صوبائی انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ12اپریل کی شام تک انٹر نیٹ سروس معطل رکھی جائے گی۔الیکشن کے پہلے مرحلے میں ایک دن قبل ہی وادی میںبراڈ بینڈ اور موبائیل انٹر نیٹ سہولیات بند کر دی گئی جس کی وجہ سے وادی کے اطراف واکناف میں طلاب ،کاروباری اداروں،اخباری دفتروں اور خبر رساں اداروں کو کافی مشکلات کا سامنا کرناپڑا ۔ سرکار ی ترجمان نے بتایا کہ وادی میں افواہوں کو روکنے اور حالات کو پُر امن رکھنے کیلئے وقتی طور پر انٹر نیٹ سہولیات پر پابندی عائد کی گئی اور یہ پابندی عارضی ہے ۔ اتوار کی شام شانت منو نے بتایا کہ ’’وادی میں انٹرنیٹ سرویس کو دوبارہ بحال کرنے کے لئے وہ پولیس سربراہ کے ساتھ بات کریں گے ‘‘۔