Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

۔118وان دن ۔۔۔پائین شہر ابل پڑا، آنچار صورہ میں خونریز جھڑپیں

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: November 3, 2016 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
21 Min Read
SHARE

سرینگر//احتجاجی لہر میں جاری سکوت مزاحمتی لہر کے118ویں اس وقت ٹوٹا جب  وادی کے طول و عرض میں احتجاج کے ساتھ ساتھ پر تشددمظاہرے ہوئے۔جس میں قریب100زخمی ہوئے۔سرینگر کے آنچارصورہ علاقے میں جناب صاحب صورہ آستان عالیہ میں مبینہ توڑ پھوڑ کے بعد شہر ابل پڑا۔ آنچار،پائین شہر،الہیٰ باغ، علی جان روڑ،نوہٹہ،صفاکدل اور دیگر علاقوں میں فورسز اور مظاہرین کے درمیان دن بھر جاری رہنے والی جھڑپوں میں بیسوں زخمی ہوئے جبکہ سوپور،اننت ناگ،پلوامہ،بانڈی پورہ،شوپیاں سمیت دیگر جگہوں میں فورسز اور نوجوانوں میں تصادم آرائی ہوئی جس کے دوران فورسز نے مظاہرین کے خلاف پیلٹ بندوق کے علاوہ،مرچی،اشک آور اور پائوا گولوں کا ااستعمال کیا ۔مزاحمتی قیادت کی طرف سے مختلف اضلاع میں چلو کی کال کے پیش نظر بوٹینگو،ہائیگام،چتراگام سمیت دیگر علاقوں کو سیل کیا گیا تھا۔ سرینگر  بدھ کی صبح پولیس ، ٹاسک فورس اور سی آر پی ایف اہلکاروں نے آنچار صورہ علاقہ کو محاصرے میں لیکر مبینہ طور ہند مخالف احتجاج اور سنگبازی میں مطلوب افراد کی گرفتاری عمل میں لانے کیلئے جب تلاشی کارروائی شروع کی تو اس دوران مقامی لوگوں کے بقول گھروں میں داخل ہو کر افراد خانہ کو بلا لحاظ عمر و جنس زد وکوب کیا گیا۔مقامی لوگوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ فورسز اہلکاروں نے جناب صاحب صورہ آستان عالیہ میں شیشیوں کو چکنا چور کیا اور مبینہ طور پر بے حرمتی کی۔ مساجد سے اعلانات ہونے کے بعد آ نچار اور جناب صاحب کے گرد ونواح علاقوں کے لوگ جلوس کی صورت میں وہاں پہنچ گئے اور یوں وہاں ایک مر تبہ پھر احتجاج کررہے نوجوانوں اورفورسز کے مابین کئی گھنٹوں تک پر تشدد جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہوا۔عینی شاہدین کے مطابق ٹاسک فورس اور سی آر پی ایف اہلکاروں کی اس کاروائی کے خلاف شالباف محلہ،ڈار محلہ،منز محلہ،کبیر محلہ اور دیگر نواحی علاقوں کے مقامی مردوزن گھروں سے باہر آئے اور انہوں نے چھاپوں کے دوران زیادتیوں کیخلاف صدائے احتجاج بلند کرنا شروع کیا۔ مقامی لوگوں کے مطابق احتجاجی مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس اور فورسز نے ٹیر گیس شلنگ اور پیلٹ فائرنگ کے علاوہ پاوا شل بھی داغے جس کے نتیجے میں پورے علاقہ میں دھواں چھا گیا اور خوف و دہشت کی لہر دوڑ گئی ۔عینی شاہدین کے مطابق پولیس و فورسز اہلکاروں نے اس دوران گھروں میں گھس کر گھریلو سامان کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچانے کی کارروائی جاری رکھی جبکہ مقامی مردوزن خوف دہشت کے عالم جناب صاحب صورہ کے آستانہ میں جان بچانے کیلئے چلے گئے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ ٹیر گیس شل پھٹنے کے نتیجے میں مقامی اوقاف کمیٹی کے دفتر میں آگ نمودار ہوئی تاہم لوگوں نے جلد ہی اس پر قابو پالیا۔ مقامی لوگوں کے مطابق آگ پر قابو پانے کیلئے فائر سروسز کی گاڑیاں بھی یہاں پہنچ گئیں اور فوری بچائو کارروائی کے نتیجے میں اوقاف دفتر کی عمارت کو خاکستر ہونے سے بچا لیا گیا۔جھڑپوں کااندزاہ اس بات سے لگا یا جا سکتا تھاسڑکوں پر پتھر اور اینٹیں دکھائی دے رہی تھیں جبکہ علاقے شلنگ کی وجہ سے دھویں سے بھر گئے لگ بھگ دن بھر جاری رہنے والیجھڑ پوں میں پولیس کا ایک ایس پی نوید پیرزادہ سمیت40 زائد نوجوان زخمی ہو ئے ہیں ان میں سے ایک درجن کو تصادم آ رائی اور مارپیٹ کے بعدصورہ میڈیکل انسٹیچوٹ منتقل کیا گیا ہے ایک نوجوان کو ٹا ئر گیس شیل لگاہے۔ معلوم ہواہے کہ مذ کورہ نوجوان کے سر پر شیل لگا ہے جس کی وجہ سے اسکی حالت ناز ک بنی تھی۔ اس دوران معلوم ہوا کہ ٹیر گیس شلنگ ، پیلٹ فائرنگ اور پاوا شل دھویں کی زد میںا ٓکر زخمی اور بے ہوش ہوئے کئی مردوزن کو صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ منتقل کیا گیا۔ اُدھر پاوا شل اور ٹیر گیس شل کا دھواں صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ تک بھی پہنچ گیا اور یہاں زیر علا ج بیماروں کے ساتھ ساتھ تیمارداروں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اس دوران معلوم ہوا کہ کچھ نوجوان ٹیر گیس شل اور پیلٹ فائر کی زد میں آکر زخمی ہوئے اور ان میں سے کچھ شدید زخمی بتائے جاتے ہیں ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ گزشتہ 5دنوں سے متعلقہ پولیس تھانے کے ایس ایچ ائو نے علاقے میں خوف و دہشت مچا رکھا ہے جبکہ مسلسل چھاپہ مار کاروائی عمل میں لائی ہے۔انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ فورسز اور ٹاسک فورس نے آستان عالیہ کی بے حرمتی کی جس کی وجہ سے وہاں زیارت پر معمور اہلکاروں اور فورسز اہلکاروں کے درمیان گرم گفتاری بھی ہوئی۔مقامی لوگوں کے مطابق پولیس اور فورسز کی کاروائی میں40افراد زخمی ہوئے جبکہ فورسز نے اس قدر خوف و دہشت کا ماحول پیدا کیا ہوا ہے کہ بیشتر زخمی اسپتال علاج کرنے نہیں گئے اور انکا علاج مقامی طور پر ہی کیا گیا۔ادھر پولیس ذرائع نے بتایاکہ صورہ آنچا ر میں 3 درجن افراد زخمی ہوئے ، جن میں ایس پی نوید پیر زادہ کے علاوہ کئی پولیس اور سی آر پی ایف اہلکار بھی شامل ہیں۔ پولیس ترجمان نے بتایا کہ علاقہ میں کچھ لوگوں نے معمول کی تلاشی کارروائی کے دوران صورتحال کو بگاڑنے کے بعد شدید پتھرائو کیا جس کے نتیجے میں یہاں صورتحال بگڑ گئی اور کئی افراد زخمی ہوئے جن میں ایک سینئر پولیس آفیسر اور کئی سیکورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔صورہ کے الہی باغ میں اس وقت ایک بزرگ شہری زخمی ہوا جب وہ مقامی پارک میں دھوپ سیخ رہا تھا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اس دوران فورسز کا گزر ہوا اور انہوں نے بلا اشتعال ایک ٹیر گیس شل پھینکا جو مذکورہ بزرگ کو لگ گیا،جس کی وجہ سے وہ زخمی ہوا اور انہیں صورہ میڈکل انسٹی چیوٹ میں شدید نازک حالات میں منتقل کیا گیا۔ فیاض احمد خان نامی ایک شہری نے کشمیر عظمیٰ کو فون پر بتایا کہ اس کا78برس کا معمر والد مسجد الہی کے نزدیک پارک میں دھوپ سیخ رہا تھا اور اس دوران فورسز نے وہاں پر ٹیر گیس گولہ داغا جس کی وجہ سے اس کا والد غلام محمد خان زخمی ہوا۔انہوں نے جذباتی انداز میں کہا کہ اس کو فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا جہاں انہیں انتہائی نگہداشت کی وارڑ میں رکھا گیا ہے اور ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس کی حالات نازک ہے۔ صورہ اور آنچار میں پولیس اور مقامی لوگوں کے درمیان جھڑپوں اور آستان عالیہ کی مبینہ بے حرمتی کی خبر پھیلتے ہی شہر کے پائین علاقے میں تنائو کی سی صورتحال پیدا ہوئی اور کئی جگہوں پر سنگبازی کے واقعات رونما ہوئے۔ معلوم ہوا ہے کہ علی جان روڑ کے علاوہ سعد پورہ،زونی مر،گلی کدل اور دیگر جگہوں پر نوجوان سڑکوں پر نمودار ہوئے اور گاڑیوں پر سنگبازی کی جس کی وج سے کشیدگی کی لہر پھیل گئی۔اس دوران فورسز بھی وہاں پر پہنچ گئی اور نوجوانون کا تعاقب کر کے انہیں منتشر کیا۔کاوڑارہ اور صورہ کے90 فٹ پر بھی سنگبازی کے واقعات رونما ہوئے جس کے دوران نوجوانوں نے فورسز اور گاڑیوں کو نشانہ بنایا۔شہر خاص کے کئی علاقوں میں بھی شام کو نوجوانوں اور فورسز کے درمیان سنگبازی کے واقعات پیش آئے جبکہ نوجوانوں نے زبردست خشت باری کی۔عینی شاہدین کے مطابق نوا کدل،صفا کدل،کنہ کدل میں سنگبازی ہوئی جبکہ فورسز نے  کاروائی کرتے ہوئے ٹیر گیس کے گولے داغے۔شام کے وقت سرینگر ،مظف ر آباد روڑ پر عمر آباد لاوئے پورہ کے نزدیک شام5بجے جب فورسز اہلکاروں کو ہٹایا گیا تو نوجوانوں کی ٹولیاں نمودار ہوئی جنہوں نے گاڑیوں پر پتھرائو کیا۔اس دوران اگر فورسز اہلکار بھی نمودار ہوئے،تاہم نوجوانوں نے انہیں بھی خشت باری کا نشانہ بنایا۔فورسز نے ان مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ٹیر گیس کے گولے داغے۔ شہر کی کئی مساجد میں تحریکی ترانوں اور نغموں کی گونج سنائی دی۔ادھر انتظامیہ نے سرینگر میں کشیدہ صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے حساس علاقون میں اجافی فورسز اور پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا۔اس دوران سرینگر کے سیول لائنز علاقوں بشمول صنعت نگر ، جواہر نگر ، راجباغ ، کرنگر ، بٹہ مالو اڈہ ، لالچوک ، ڈلگیٹ سمیت کئی دیگر علاقوں میں بڑی تعداد میں سڑکوں پر نجی گاڑیوں کی آمد و رفت جاری رہی جبکہ۔ٹی آر سی کراسنگ سے لے کر لالچوک تک چھاپڑی فروشوں نے مختلف اشیاء کو سجایا اور اس دوران لوگوں کی ایک بڑی تعداد خرید و فروخت میں نظر آرہی تھی۔ شہر کی سڑکوں پر سینکڑوں ریڈی والوں کو بھی دیکھا گیا جو سبزی اور پھل فروخت کر رہے تھے ۔ادھر پائین شہر میں ہڑتال کا اچھا خاصا اثر نظر آیا اور اکا دکا پرائیویٹ گاڑی کی سڑکوں پر نقل و حمل کرتی ہوئی نظر آرہی تھی جبکہ دکان مکمل طور پر بند تھے اور چھاپڑی فروشوں کا بھی کئی نام و نشان نہیں تھا۔ شہر خاص کے متعدد علاقوں سے اگرچہ کرفیو اور بندشوں کا سلسلہ ہٹایا گیا تھا تاہم گلی کوچوں اور سڑکوں کے علاوہ حساس جگہوں پر اضافی فورسز اہلکاروں کی تعیناتی عمل میں لائی گئی تھی اور وہ متحرک تھے۔ شہر کے کئی حساس علاقوں میں فورسز اور پولیس کی بکتر بند گاڑیاں بھی گشت کرتی ہوئی نظر آئی۔ ادھرپائین شہرمیں ہڑتال کا زیادہ اثر دیکھنے کو ملا اور وہاںاور ہر طرح کے کاروباری اور تجارتی ادارے بند رہے۔تاہم ہڑتال کے باوجود سیول لائنز اور مضافاتی علاقوں میں نجی گاڑیوں کی آمدورفت میں ہر گذرتے دن کے ساتھ اضافہ درج کیا جارہا ہے۔ شمالی کشمیر بار ہمولہ سوپور اور پٹن کے ساتھ ساتھ شمالی کشمیر کے کئی دیگر علاقوں میں بھی مکمل ہڑتال کی وجہ سے معمول کی زندگی درہم برہم ہوکررہ گئی۔ مزاحمتی قیادت کی طرف سے دی گئی کال کے پیش نظر ہائگام سوپور چلو کا پروگرام دیا گیا تھا۔نامہ نگار غلام محمد کے مطابق نماز ظہر کے بعد جوں ہی پروگرام شروع ہونے والا تھا تو وہاں فورسز کی درجنوں گاڑیاں نمودار ہوئی اور وہاں جمع ہوئے لوگوں پر پیلٹ اور ٹیرگیس شلنگ کی جس کے نتیجہ میں خواتین سمیت 30 سے زائد افراد پیلٹ لگنے سے زخمی ہوئے جن میں کئی کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔زخمیوں کو سرینگر کے صدر اسپتال منتقل کیا گیا۔اس دوران نوجوانوں نے بھی پولیس اور فورسز پر سنگبازی کی جس کا سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا۔عینی شاہدیان کے مطابق اس کے بعد علاقہ میں فورسز نے درجنوں مکانوں کی شدید توڑ پھوڑ کی جبکہ مقامی لوگوں نے فورسز پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ فورسز نے پورے ہائگام علاقے کو اپنے محاصرے میں لیا اور درجنوں مکانوں میں داخل ہوکرمکانوں کی کھڑکی دروازے اور شیشے چکنا چور کردئے جبکہ مکینوں کو بھی زدکوب کر دیا۔عینی شاہدین کے مطابق اس دوران فورسز نے کئی افراد کی گرفتاری بھی عمل میں لائی۔ہائیگام علاقے میں حالات پرُ تنائو اور کشیدہ ہوئے۔اس دوران مزاحمتی کال کے پیش نظر بانڈی پورہ میں اضافی فورسز اور پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا۔نامہ نگار عازم جان کے مطابق بانڈی پورہ کے گلشن چوک اور نوپور چوک میں مشتعل نقاب پوش افراد نے نمودار ہو کر ریڑی فروشوں کو توڑ پھوڑ کی ہے اور پٹائی کر کے بھگا دیا جبکہ کچھ نجی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا۔ عینی شاہدین کا حوالہ دیتے ہوئے نمائندے نے بتایا کہ اس دوران نوجوانوں نے گلشن چوک میں ٹائر جلائے جبکہ سٹیٹ بینک کے قریب فورسز پر پتھراو بھی کیا ۔ فورسز اور مظاہرین کے درمیان سنگبازی وجوابی سنگبازی کا یہ سلسلہ ایک گھنٹے تک جاری رہا ۔اس دوران بنہ کوٹ بانڈی پورہ چلو کال کوکامیاب بنانے کے لیے تحریک حریت نے جلسہ کا اہتمام کیا ہے جس میں لوگوں کی بھاری تعداد نے شرکت کی ہے ۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ مختلف علاقوںسے اس جلسہ میں شامل ہونے کیلئے لوگ آئے ۔ اس موقعے پر تحریک حریت کے ملک دانش نے ٹیلیفونک خطاب کیا۔جلسہ میں شامل لوگوں نے اسلام و آزادی کے حق میں نعرہ بازی کی۔ادھر کہنوسہ میں ایک عالم شہری وحید احمد کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کیا۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ وحید کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔نمائندے کے مطابق کلوسہ، پاپہ چھن، اجس ،حاجن ودیگر علاقوں میں حالات پرامن رہیں اور کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔حاجن میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب کو مین بازار میں3دکان اور ایک کمرہ پر اسرار طور پرجل کر خاکستر ہوا۔اس دوران کپوارہ میں ہڑتال جاری رہی جس کی وجہ سے عام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی۔نامہ نگار اشرف چراغ کے مطابق حساس علاقوں میں مزاحمتی قیادت کی کال کے پیش نظر فورسز اور پولیس کا گشت جاری رہا تاہم اس دوران کوئی نا خوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ جنوبی کشمیر جنوبی کشمیر میں ہڑتال جاری ہے جبکہ مزاحمتی کال کے پیش نظر کئی علاقوں کو سیل کیا گیا تھا۔شوپیان کے چھترا گام علاقہ میں ایک احتجاجی جلسہ کو ناکام بنانے کیلئے بدھ کی صبح ہی پولیس اور فورسز نے یہاں محاصرہ کیا اور پورے علاقے کو چاروں اطراف سے سیل رکھا گیا تاہم اس دوران کچھ معمولی نوعیت کی سنگباری ہوئی اور فوری کارروائی عمل میں لاکر پولیس اور فورسز اہلکاروں نے صورتحال پر قابو پا لیا۔ نامہ نگار شوکت ڈار کے مطابق اس علاقے کو اگرچہ سیل کر کے داخلی اور خروجی راستوں کو بند کیا گیا تھا تاہم اس کے نواحی علاقوں سے لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے مولو چتراگام کی طرف کوچ کرتے ہوئے اسلام و آزادی کے حق میں نعرہ بازی کی۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ فورسز کے ساتھ آمنا سامنا ہونے کے بعد مظاہرین اور پولیس و فورسز کے درمیان سنگبازی وجوابی سنگبازی کا سلسلہ شروع ہوا جس کا سلسلہ وقفے وقفے سے دن بھر جاری رہا۔نامہ نگار کے مطابق شام کے وقت چترا گام اور ناگہ بل میں نوجوانوں اور فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جس میں خشت باری وجوابی خشت باری کے واقعات پیش آئے جبکہ عینی شاہدین کے مطابق بعد میں فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے اشک آوار گولے داغے جس کے دوران15افراد زخمی ہوئے۔پلوامہ کے نائرہ گائوں میں تلاشی کارروائی کے دوران مشتعل مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے فورسز اہلکاروں نے ہوائی فائرنگ کا سہارا لیا۔ نامہ نگار شوکت حمید نے مقامی لوگوں  لوگون کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ فورسز نے اچانک نائرہ پلوامہ گائوں کو محاصرے میں لیکر تلاشی کارروائی شروع کی تاہم اس دوران نوجوان گھروں سے نکل آئے اور انہوں نے احتجاجی مظاہرے شروع کئے ۔ مقامی لوگوں کے مطابق فورسز،پولیس اور فوج  کی مشترکہ پارٹی نے محاصرہ کیا اور اس دوران ہوا میں بھی کچھ گولیاں چلائی گئی۔ادھر نوجوانوں نے فورسز  پر راست خشت باری کی  جبکہ فورسز اور پولیس نے ٹیر گیس گولوں کے علاوہ پیلٹ بندوق کا بھی استعمال کیا۔ادھر پلوامہ قصبے کے علاوہ ٹہاب اور نیوہ میں بھی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جس کے دوران طرفین میں سنگبازی و جوابی سنگبازی کے واقعات پیش آئے۔اس دوران معلوم ہوا ہے کہ سخت کشیدگی کے باعث پلوامہ قصبے میں مزاحمتی قیادت کی طرف سے دی گئی کال پر منفی اثرات مرتب ہوا اور بیشتر دکان بند رہے۔جنوبی ضلع اسلام آباد میں 117 ویں روز بھی معمول کی زندگی متاثر رہی ،تمام دُکانیں بند پڑے ہیں ،پبلک ٹریفک سڑکوں سے غائب ہرہا ،البتہ نجی گاڑیوں کی نقل و حرکت حسب معمول جاری رہی۔ نامہ نگار ملک عبدالاسلام کے مطابق مزاحمتی جماعتوں نے ضلع میں بوٹینگو چلو کی کال دی تھی جس کے پیش نظر اس علاقے کو مکمل سیل کیا گیا تھا اور کسی بھی شخص کو علاقے میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ بوٹینگو کو علی الصبح ہی فورسز اور پولیس نے گھیرے میں لیا تھا اور داخلی و خروجی راستوں کو بند کیا گیا تھا جبکہ علاقے میں تمام داخل ہونے والے راستوں پر فورسز اور پولیس کا پہرہ بٹھا دیا گیا تھا۔ادھرجناب صاحب صورہ میں پیش آئے واقع کے بعد اسلام آباد ضلع میں نوجوانوں نے نجی گاڑیوں و چھاپڑی فروشوں پر سنگ باری کی جس کے سبب قصبہ میں اتھل پتھل مچ گئی اور لوگ محفوظ مقامات کی جانب منتقل ہو ئے ۔قصبہ کے مٹن چوک ،کے پی روڈ ،لالچوک میں پتھرائو کے واقعات پیش آئے ۔اس دوران فورسز اور مظاہرین کے درمیان سنگبازی وجوابی سنگبازی کا سلسلہ شروع ہوا جس میں4 نوجوان زخمی ہوئے۔اُدھر فوج نے بجہباڑہ کے بابا محلہ و گوری ون کا معاصرہ کر کے تلاشی کاروائی عمل میں لائی تاہم دوران تلاشی کسی بھی شخص کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ۔مقامی لوگوں کا حوالہ دیتے ہوئے نمائندے نے بتایا کہ کئی علاقوں میں لشکر طیبہ کے پوسٹر چسپاں کئے گئے تھے جن پر دکانداروں اور پتری فروشوں کو مکمل ہڑتال کرنے کیلئے کہا گیا تھا۔اس دوران کولگام کے کئی علاقوں میں بھی احتجاج کی خبریںموصول ہوئیں ہیں جبکہ حساس علاقوں کی ناکہ بندی کر کے فورسز کا پہرہ بٹھا دیا گیا تھا۔  

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ایس پی کالج کے باہر جھگڑا، لڑکا زخمی، اسپتال منتقل
تازہ ترین
میرے والد نے قیام امن کے خواب کو پورا کرنے کے لئے اپنی جان دے دی: سجاد لون
منوج سنہا کا دورہ پونچھ، فوج اور بی ایس ایف اہلکاروں سے ملاقات کی
تازہ ترین
کشمیر میں 23 مئی تک گرمی کی شدت تیز تر ہونے کا امکان، کہیں کہیں ہیٹ ویو بھی متوقع
تازہ ترین

Related

صفحہ اول

ملی ٹینسی سے پاک جموں و کشمیر ہدف ایل جی کی زیر صدارت یونیفائیڈ ہیڈکوارٹرسمیٹنگ

May 20, 2025
صفحہ اول

سند طاس آبی معاہدہ کی معطلی تلبل نیوی گیشن پروجیکٹ کو دوبارہ بحال کرنے کی تیاریاں شروع

May 20, 2025
صفحہ اول

پنجاب سرحدکے 3مقامات ۔22روز بعد بیٹنگ ریٹریٹ شروع، مصافحہ بدستور معطل

May 20, 2025
تازہ ترینصفحہ اول

وزیر اعظم مودی نے سیاحت کے شعبے کا جائزہ لینے اور فروغ دینے کیلئے اہم میٹنگ کی صدارت کی

May 20, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?