سرینگر//وادی کشمیر کے تعلیمی اداروں کی کارکردگی میں مزید بہتری لانے کے سلسلے میں ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن کشمیر ڈاکٹر جی این اتو نے117 ہیڈ ماسٹروں کے تعیناتی کے احکامات جاری کئے ہیں۔دریں اثنا ناظم تعلیم نے تمام چیف ایجوکیشن افسروں، پرنسپلز ایس آئی ای، جوائنٹ ڈائریکٹروں کی ایک میٹنگ کی صدارت کی۔ناظم اطلاعات نے چیف ایجوکیشن افسروں کو ہدایت دی کہ وہ سکولوں میں فوری طور رمیڈیل کلاسز شروع کریں جہاں اس سال دسویں جماعت کے امتحانات میں15 طلاب سے زیادہ بچے فیل ہوئے۔ڈائریکٹر رمسا نے بھی ڈائریکٹوریٹ آف سکول ایجوکیشن کشمیر کے کانفرنس ہال میں ایک اہم میٹنگ طلب کی جس میں تمام جوائنٹ ڈائریکٹرس، چیف ایجوکیشن افسران اور ڈائٹ پرنسپلوں نے شرکت کی۔میٹنگ میں فیصلہ لیا گیا کہ26 جنوری2018 سے فیلڈ انوسیٹی گیٹرس کے لئے ایک تربیتی پروگرام شروع کیا جائے گا تا کہ 5 فروری2018 کو دسویں جماعت کے نیشنل اچیومنٹ سروے بہتر طریقے سے انجام دیا جاسکے۔