سرینگر//عید الفطر کے مدِ نظر حکومت نے ریاست کی مختلف جیلوں سے معمولی نوعیت کے جرائم میں ملوث 115 قیدیوں کی رہائی کے احکامات جاری کئے ۔ وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے اس سلسلے میں ہدایت دی تھیں کہ جو قیدی معمولی نوعیت کے جرائم میں ملوث ہوں اُن کی رہائی کے اقدامات کئے جائیں تا کہ یہ لوگ اپنے کنبوں کے ساتھ عید منا سکیں ۔ متعلقہ ایجنسیوں نے وزیر اعلیٰ کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے ان قیدیوں کی رہائی کا فیصلہ کیا ۔