عظمیٰ نیوز ڈیسک
سرینگر //محکمہ انکم ٹیکس نے لوک سبھا انتخابات 2024کے دوران 1100 کروڑ روپے کی نقدی اور زیورات ضبط کرنے کا ایک نیاریکارڈ حاصل کیا ہے۔30 مئی تک، محکمہ انکم ٹیکس نے تقریباً 1100 کروڑ روپے کی نقدی اور زیورات ضبط کیے ، جو 2019 کے لوک سبھا انتخابات کے دوران ضبط کیے گئے 390 کروڑ روپے کے مقابلے میں 182 فیصد زیادہ ہے۔ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ16 مارچ کو نافذ ہونے کے بعددہلی اور کرناٹک سب سے زیادہ ضبطیوں کی فہرست میں سرفہرست ہیں۔ ہر ریاست میں200 کروڑ روپے سے زیادہ کی نقدی اور زیورات ضبط کئے گئے ہیں۔تمل ناڈو دوسرے نمبر پر ہے، جس کی رقم 150کروڑ روپے ہے۔ آندھرا پردیش، تلنگانہ اور اڈیشہ میں مجموعی طور پر 100 کروڑ روپے سے زیادہ کی نقدی اور زیورات کی ضبطی ہوئی۔