کنگن//امر ناتھ یاترا کے11 ویں روز اتوار کو8,167 یاتریوں نے پوتر گپھاکے درشن کئے۔ اس طرح یاترا شروع ہونے سے اب تک کُل1,34,771 یاتریوں نے پوتر گپھا کے درشن کئے۔ سنیچرکو وادی میں ہڑتال کے دوران کسی بھی یاترا گاڑی کو بال تل سے جموں کی طرف جانے کی اجازت نہیں دی گئی اور اتوار کو صبح 4بجکر 30منٹ پر 11653یاتریوں کو سخت سکیورٹی کے بیچ بال تل سے جموں کی طرف روانہ کیا گیا جبکہ بال تل بیس کیمپ سے گھپا کی طرف 6360یاتریوں پر مشتمل ایک اور قافلے کو روانہ کیا گیا ۔ذرائع کے مطابق ریل پتھری کے مقام پر گذشتہ روز ایک اور یاتری حرکت قلب بند ہونے سے فوت ہوا ۔