عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// جموں و کشمیر بورڈ آف سکول ایجوکیشن نے آنے والے سالانہ امتحان میں دسویں جماعت کے طلبا کے لیے 15 فیصد رعایت کا اعلان کیا ہے۔سرکاری دستاویز کے مطابق دسویں جماعت کا سالانہ امتحان 3 نومبر 2025 سے شروع ہوگا۔ پیپرز کا وقت صبح 11 بجے سے دوپہر 2 بجے تک مقرر کیا گیا ہے۔سرکاری دستاویز کے مطابق”تقریبا ً95000 طلبا دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات میں شرکت کریں گے،” ۔ڈیٹ شیٹ کے مطابق ریاضی کے مضمون کے امتحانات 3 نومبر کو شروع ہوں گے اور اس کے بعد 7 نومبر کو سوشل سائنس کے امتحانات ہوں گے۔*سائنس مضمون کا امتحان 11 نومبر کو مقرر کیا گیا ہے جبکہ انگریزی کا پرچہ 14 نومبر کو ہوگا۔اردو اور ہندی کے پرچوں کا امتحان 17 نومبر کو اور ووکیشنل مضامین کا 2 نومبر کو ہونا طے ہے۔درمیان میں، کمپیوٹر سائنس کا پرچہ 19 نومبر کو ہوگا۔امتحان 27 نومبر کو ختم ہوگا جس میں پینٹنگ/ آرٹ اور ڈرائنگ کے مضامین مقرر ہیں۔”درمیان میں، 23 نومبر کو ہوم سائنس، 25 نومبر کو موسیقی اور کشمیری/ڈوگری/بھوٹی/پنجابی/عربی/اردو/ہندی/فارسی/سنسکرت سمیت اضافی/اختیاری جیسے مضامین 24 نومبر کو ہوں گے،” ۔گرمی کی لہر، موسلا دھار بارشوں اور بادل پھٹنے اور سیلاب کی وجہ سے تعلیمی کیلنڈر میں آنے والی رکاوٹوں کو مدنظر رکھتے ہوئے، جموں و کشمیر بورڈنے 15 فیصد نصاب کی رعایت دی ہے، جس سے 85 فیصد نمبروں کو 100 فیصد کے برابر کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔سرکاری دستاویز میں کہا گیا ہے کہ طلبہ سے امتحانات کی سنجیدگی سے تیاری کرنے کی تاکید کی جاتی ہے۔بورڈنے معائنہ کاروں کو صاف ستھرے امتحانات کے لیے مکمل طور پر پیشہ ور ہونے کی تلقین کی ہے اور محکمہ اسکول ایجوکیشن سے امتحان کے ہموار اور منصفانہ انعقاد میں خوشگوار تعاون کی درخواست کی گئی ہے۔