سرینگر//صوبہ کشمیر کے تمام سرکاری اور نجی تسلیم شدہ تعلیمی اداروں کو دسویں اور بارھویں جماعتوں کے پری بورڈ /گولڈن ٹیسٹ کا انعقاد ماہ ستمبر 2017 کے آخری ہفتے میں کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ ناظم تعلیم کشمیر کے مطابق یہ قدم والدین کی مانگ اور طلاب کے مفادات کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ عمل کشمیر کے ہر سکول میں سختی سے عملایا جائے گا ۔