عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//جموں و کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے امتحانی کلینڈر جاری کیا ہے۔نرم علاقوںمیں مارچ2024 کے پہلے ہفتے سے10ویں سے12ویں جماعت کے سالانہ باقاعدہ امتحانات کا انعقاد کرے گا۔بورڈکے مطابق دونوں جماعتوں کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان جون 2024کے پہلے ہفتے میں کیا جائے گا۔ بورڈ کے مطابق اپریل 2024کے دوسرے ہفتے سے ہارڈ زون(سخت زون )والے علاقوں میں10ویں سے12ویں جماعت کے سالانہ باقاعدہ امتحانات کا انعقاد کیاجائے گا۔ ڈائریکٹر اکیڈمکس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سافٹ زون والے علاقوں میں دسویں جماعت کے سالانہ ریگولر امتحانات مارچ2024 کے دوسرے ہفتے سے منعقد کئے جائیں گے۔اسی طرح سافٹ زون والے علاقوں میں11ویں جماعت کے سالانہ باقاعدہ امتحانات مارچ کے آخری ہفتے سے شروع ہوں گے۔ سافٹ زون والے علاقوں میں 12ویں جماعت کے امتحانات مارچ2024 کے پہلے ہفتے سے شروع ہوں گے۔ اپریل2024 کے دوسرے ہفتے سے جموں، کشمیر اور لداخ ڈویژن کے سخت اور مشکل زونوں والے علاقوں میںسالانہ امتحانات بالترتیب10ویں اور 12ویں جماعت کے اور اپریل کے آخری ہفتے11ویں جماعت کیلئے منعقد کرے گا۔ بورڈ نے مزید کہاہے کہ ہارڈ اور سافٹ دونوں زونز کیلئے جون2024 کے تیسرے ہفتے میں10ویں جماعت کے امتحانات، جون کے آخری ہفتے میں11ویں جماعت کے نتائج اور بالترتیب جون کے دوسرے ہفتے میں12ویں جماعت کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کرے گا۔