عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//جموں و کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن (JKBOSE) نے خراب موسمی حالات کی وجہ سے سخت زون(کشمیر اورجموں کا سرمائی زون) میں یکم مارچ اور 3 مارچ کو ہونے والے 10ویں،11ویں اور12ویں جماعت کے امتحانات ملتوی کردیئے ۔بورڈ کی جانب سے28فروری کو جاری کردہ ایک آردڑزیرنمبر01-B(PSS)آف2025 10 میںویں جماعت کے اُردو اورہندی پرچے کا امتحان جویکم مارچ کو ہوناتھا،اب 23 مارچ کولیاجائے گا۔ 3 مارچ کو11ویں جماعت کے جن مضامین کاامتحان ہوناتھا،اب 25 مارچ کو دوبارہ شیڈول کر دیا گیا ہے۔اسی طرح 12ویں جماعت کے جنرل انگلش پرچے کاامتحان یکم مارچ کوہوناتھا،اب یہ امتحان 24مارچ کو منعقد ہوگا۔