عظمیٰ نیوزسروس
جموں//جموں پولیس نے کامیابی کے ساتھ بخشی نگر میں ایک رہائشی مکان سے 1.5 کروڑروپے مالیت کاچوری شدہ سونا برآمد کیا ہے۔چوری کی واردات کی رپورٹ پولیس کو 29/30اپریل 2025 کی آدھی رات کوملی تھی جس میں کہاگیا تھا کہ اس چوری میں تقریباً 1.5 کلو سوناچرایاگیاتھا۔رپورٹ موصول ہونے پر، پولیس حرکت میں آگئی، تکنیکی اور انسانی ذہانت کو بروئے کار لاتے ہوئے چوری شدہ سونے کا سراغ لگایا۔ایس پی سٹی نارتھ کی نگرانی میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ۔ایف ایس ایل ٹیمیں اور سونگھنے والے کتوں کو بھی تفتیش اور بازیابی میں مدد کے لیے تعینات کیا گیا تھا۔ٹیم نے انتھک محنت کی، اور ان کی لگن نے 48 گھنٹوں کے اندر چوری شدہ سونا برآمد کر لیا۔چوری شدہ سونے کی کامیاب بازیابی ٹیم کی ہم آہنگی اور مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔تفتیش تاحال جاری ہے، پولیس ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوشاں ہے ۔