جموں//پولیس نے سانبہ سے ایک ٹرک ڈرائیورکو 7کلو840گرام بھکی سمیت گرفتارکرلیاہے۔پولیس ذرائع کے مطابق رام نگر مارکیٹ میں ایک گاڑی کی تلاشی کے دوران ٹرک کے کیبن سے 7کلو840 گرام بھکی برآمدکی گئی ۔پولیس نے ٹرک ڈرائیورپریتم چندکوگرفتارکرکے اس کے خلاف معاملہ درج کرلی ہے ۔