سرینگر// سرینگر انتظامیہ نے شہر کے5پولیس تھانوں کے تحت آنے والے علاقوں میں سخت بندشیں،جبکہ2 تھانوں کے تحت آنے والے علاقوں میں عارضی بندشیں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پائین شہر کے نوہٹہ،خانیار،رعناواری،مہاراج گنج اور صفاکدل علاقوں میں پیر کو احتیاطی طور پر سخت بندشیں عائد کی جائیں گی،جبکہ مائسمہ اور کرالہ کھڈ علاقوں کے تحت آنے والے علاقوں میں جزوی طور پر قدغنیں نافذ ہونگی۔اس دوران مزاحمتی جماعتوں نے بھی پیر کو وادی میں مکمل ہڑتال کی کال کا اعلان کیا ہے۔