سرینگر//چیف سیکرٹری بی بی وِیاس کی صدارت میں سی اے ایم پی اے کی 14 ویں سٹرینگ کمیٹی کی میٹنگ منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں 2017-18 کے دوران شجر کاری کیلئے 4212 ہیکٹر اراضی کے ہدف کو منظوری دی گئی جس کے لئے کمیٹی نے مجوزہ 106 کروڑ روپے کے منصوبے کو منظور ی دی۔ میٹنگ میں سی اے ایم پی اے کی گذشتہ 7سال کی حصولیابیوں کا جائزہ لیا گیا ۔ میٹنگ میں بتا یا گیا کہ شجر کاری کے تحت گذشتہ 7برسوں میں 24732 ہیکٹر اراضی کو لایا گیا اور اسی مدت کے دوران 436لاکھ پودے لگائے گئے جبکہ 2017-18 کے لئے سی اے ایم پی اے کی نرسریوں میں 55 لاکھ پودوں کی شجرکاری کا ہدف ہے۔چیف سیکرٹری نے شجرکاری کی اہمیت اُجاگر کرتے ہوئے وائلڈ لائف محکمہ کو اہداف کو وقت پر حاصل کرنے کی تلقین کی اور گذشتہ 7سات میں لگائے گئے ،پیڑ پودوں کی تفاصیل کمیٹی کو پیش کرنے کے لئے کہا ۔انہوں نے سی اے ایم پی اے کے قوانی کو من و عن عملانے پر زور دیا ۔ اس کے علاوہ اُنہوں نے قومی شاہراہ ، ریلوے ٹریکوں اور دیگر سڑکوں کے اطراف شجرکاری پر بھی زور دیا۔