نئی دہلی //ڈائریکٹوریٹ آف ایڈورٹائیزنگ اور ویزول پبلسٹی نے مختلف ریاستوں میں صحافتی اقدار کی خلاف ورزی کی پاداش میں درجنوں اخبارات کی ایم پینلمنٹ کو معطل کیا ہے ۔ ڈی اے وی پی کی طرف سے جاری کردہ ایک ایڈوائیزری کے مطابق پریس کونسل آف انڈیا کی سفارشات کے مدِ نظر ڈی اے وی پی نے 51 اشاعات کی ایم پینلمنٹ معطل کی ہے ۔