عظمیٰ نیوزسروس
ڈوڈہ//پولیس نے جموں و کشمیر کے ڈوڈہ ضلع میںملی ٹینٹ گروپوں کی مدد کرنے کے الزام میں 5لوگوں کے خلاف چارج شیٹ داخل کی ہے اور انہیں خوراک اور دیگر رسد کی مدد فراہم کی ہے۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ یہ چارج شیٹ دو الگ الگ مقدمات میں داخل کی گئی ہیں جو غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ کے تحت ڈوڈہ کی ایک این آئی اے عدالت میں دائر کی گئی ہیں۔ان میں سے ایک مقدمہ بھدرواہ تحصیل کے شرکھی گاؤں کے شوکت علی کے خلاف گندوہ پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا تھا۔ترجمان نے کہا کہ اس پر یو اے پی اے کی مختلف دفعات کے تحت تین غیر ملکی ملی ٹینٹوں کو پناہ دینے کا الزام عائد کیا گیا ہے جو پچھلے سال علاقے میں مارے گئے تھے۔دوسرا مقدمہ دیسہ میں پرانو کے منیر حسین، کلہند کے تنویر احمد، ڈوڈہ کے نور عالم اور ہرانی عسر کے کنج لال کے خلاف درج کیا گیا۔ترجمان نے کہا “یہ کارروائی خطے میں ملی ٹینسی کو فعال کرنے والے لاجسٹک اور مالیاتی نظام کو ختم کرنے کی ایک وسیع حکمت عملی کا حصہ ہے‘‘۔