کپوارہ///نزگام فوجی کیمپ میں فدائین حملہ کے بعدضلع کے کرالہ پورہ اور پنزگام میں پر تشدد مظاہرو ں اورمبینہ طور فوج کے ہاتھوںشہری کی ہلاکت کے پیش نظر ضلع مجسٹریٹ کپوارہ نے 5پولیس تھانو ں جن میں پولیس تھانہ کرالہ پورہ ،ترہگام ،کپوارہ ،سوگا م اور لال پورہ شامل ہیں، کے تحت آنے والے علاقوں میں آج یعنی جمعہ کو حکم امتناعی کے تحت بندشیں نافذ رکھنے کا اعلان کیا ہے تاکہ ان علاقوں میں کوئی بھی نا خوشگوار واقعہ پیش نہ آسکے گا۔