پرویز احمد
سرینگر //پولنگ سٹیشن رنگر سٹاپ نوہٹہ کو 46برسوں بعد پی ڈی ڈی بلڈنگ خانیار سے منتقل کرکے ماڈل ہائر سیکنڈری سکول کائو محلہ میں قائم کیا گیا تھا۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ پی ڈی ڈی بلڈنگ خانیار میں اس پولنگ سٹیشن سال 1978میں قائم کیا گیا تھا اور گذشتہ سال اسمبلی نئی حدبندی کے بعد پی ڈی ڈی بلڈنگ میں حبہ کدل کے دو پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ۔ 86سالہ بشیر احمد نے اس سلسلے میںبتایا کہ یہ پولنگ سٹیشن تقریبا ایک کلو میٹر دور منتقل کیا گیا ہے اور یہاں ووٹ ڈالنے والوں کی تعداد کافی کم ہے۔ مذکورہ پولنگ سٹیشن میں دوپہر 12بجے تک 426ووٹروں میں سے صرف 44ووٹروں نے ووٹ ڈالے تھے ۔ بشیر احمد نے بتایا کہ اب ہمارے لئے ممکن نہیں ہے کہ کسی ووٹ ڈالنے کے خواہشمند عمر رسیدہ شخص کو ویل چیئر پر ایک کلومیٹر دور لایا جائے۔ بشیر احمد کا کہنا تھا کہ ابھی بہت کم لوگوں کو یہ بھی معلوم نہیں ہے کہ کائو محلہ ماڈل ہائر سیکنڈری سکول میں بھی کوئی مرکز قائم کیا گیا ہے ۔