سرینگر//ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون کا استعمال کرنے کی پاداش میں ٹریفک پولیس نے 46افراد کے لائسنس 6ماہ کیلئے معطل کئے گئے ۔ سٹی ٹریفک پولیس نے یک ہفتہ قبل ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈرائیونگ کے دوران موبائیل فون کا استعمال کرنے والوں کی لائسنس 3ماہ تک معطل کی جائے گی ۔ٹریفک پولیس کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق دوران ڈرائیونگ سیل فون استعمال کر نے والوں کے خلاف سخت اقدامات اٹھاتے ہو ئے خلاف ورزی کر نے والے 46افراد کی لائسنسوں کو 6ماہ کی معطلی کے لئے سفارش کی ہے اور پچھلے چند ماہ کے دوران گاڈی چلاتے وقت سیل فون استعمال کر نے والے 46ڈرائیوروںکے چالان کئے گئے ۔اس حوالے سے ٹریفک پولیس کی سفارش پر پہلے ہی 28افراد کی لائسنسوں کو 6ماہ کے لئے معطل کیا گیا جبکہ باقی 18کے خلاف کاروائی اپنے آخری مراحل میں ہیں اور ممکنہ طور پر ان افراد کی لائسنسوں کو بھی 6ماہ کے لئے معطل کیا جائے گا۔بیان میں مزید کہا گیا کہ گاڑی چلاتے وقت موبائیل فون کا استعمال قانوناََ جرم ہے۔