عاصف بٹ
کشتواڑ //ضلع کشتواڑ کو جوڑنے والی واحد قومی کشتواڑ بٹوٹ گزشتہ 40 گھنٹوں سے پسی آنے کی وجہ سے گاڑیوں کی آمد و رفت کیلئے مسلسل بند پڑی ہوئی ہے جبکہ شاہراہ کی بحالی کیلئے متعلقہ حکام کی جانب سے کام جاری ہے ۔یہ سڑک سوموار کی بعد دوپہرکاندنی کے مقام پر بھاری پسی کی زدمیں آنے کے بعد آمدرفت کیلئے بند ہوگی جس پر بحالی کا کام مسلسل جاری ہے۔ منگل کو ضلع ترقیاتی کمشنرنے ازخومذکورہ مقام کاد دورہ کیا اور حالات کا جائزہ لیا جبکہ حکام کو جلد ازجلد سڑک کو بحال کرنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ۔پیر کی شام چاربجے ضلع صدر مقام سے بیس کلومیٹرکی دوری پر کاندنی کے مقام پر پہاڑی سے بھاری چٹانیں گرآنے کے سبب شاہراہ آمدرفت کیلئے بند ہوگی تھی جسکے بعد دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی۔اگرچہ رات بھر مشینری کام کرتی رہی لیکن سڑک کی بحالی ممکن نہ ہوسکی۔ سڑک کا ایک حصہ مکمل طور دھنس گیاہے جسکے سبب سڑک کو یکطرفہ بحال کرنا نامکمن بن گیا ہے۔منگل کو د ن بھر بھاری چٹانوں کو توڑنے کا کام کیاگیا اور امید یہ کی جارہی تھی کہ شام تک سڑک پر آمدرفت بحال ہوجائے گی۔ این ایچ آئی ڈی سی ایل کے حکام نے بتایا کہ دوپہر تک سڑک کو یکطرفہ آمدرفت کیلئے بحال کیاجائے گااور درماندہ گاڑیوں کو چلنے کی اجازت ہوگی۔ وہی سڑک کے دونوں طرف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہے۔دوسری جانب متعلقہ حکام نے درماندہ مسافروں اور ڈرائیوروں میں کھانے پینے کی اشیاء تقسیم کیں ۔