جے پور//آرٹیکل 370اور دفعہ 35اے کو ’’عارضی شرائط‘‘قرار دیتے ہوئے مرکزی داخلہ وزیر راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے ان دفعات کا جائز لیا جائے کہ ان سے جموں وکشمیر کو کتنا فائدہ پہنچا ہے۔ سوموار کی شام پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہاکہ کچھ لوگ یہ کہہ رہے ہیںکہ جموںوکشمیر کے لئے ایک علیحدہ وزیراعظم ہونا چاہئے ، تب دفعہ 370 کے کیا حقائق ہیں۔کانگریس کی طرف سے ملک کے خلاف بغاوت کے قانون کو ختم کئے جانے کے الیکشن منشور پر انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کا یہ صاف موقف ہے کہ وہ اس ایکٹ کو مزید مضبوط کرے گی تاہم اس بات کا بھی خیال رکھا جانا چاہئے کہ اس قانون کا غلط استعمال نہ کیا جائے۔