سرینگر//ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر فاروق احمد لون نے کل آفیسران کی ایک میٹنگ میں سرینگر کے مختلف تعلیمی اداروں میں27اپریل کو سروسز سلیکشن بورڈ کی طرف سے لئے جارہے امتحانات کے احسن طریقے سے انعقاد کے لئے تیاریوں کا جائزہ لیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ،سب ڈویژنل مجسٹریٹ اورچیف ایجوکیشن آفیسر کے علاوہ دیگر متعلقہ آفیسران بھی میٹنگ میں موجود تھے۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ ضلع انتظامیہ کی طرف سے تمام 34امتحانی مراکز میں امتحانات کے انعقاد کے سلسلے میں لازمی انتظامات بشمول مجسٹریٹوں،مشاہدین اور فلائنگ سکارڈوں کی تعیناتی کو حتمی شکل دی گئی ہے۔