جموں//صنعت و حرفت کے وزیر چندر پرکاش گنگا نے سرور سے تعلق رکھنے والے 30کسانوں کے ایک گروپ کو تربیت حاصل کرنے کے لئے بیرو ن ریاست جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔پانچ روزہ اس دورے کے انعقاد سانبہ کے محکمہ باغبانی نے کیا ہے اور وہ پنجاب زرعی یونیورسٹی لدھیانہ کے علاوہ کئی دیگر مقامات کا دورہ کر کے باغبانی کے جدید تقاضوں کے بارے میں تربیت حاصل کریں گے۔اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ حکومت نے کسانوں میں بیداری پیدا کرنے اور انہیں جدید ٹیکنالوجی سے روشناس کرانے کے لئے خاطرخواہ اقدامات کئے ہیں تاکہ وہ اپنی پیداوار میں اضافہ کر کے اپنی معیار زندگی میں بہتر ی لاسکےں۔کسانوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے گنگا نے ان پر زور دیا کہ وہ دورے کے دوران بہتر جانکاری حاصل کریں ۔انہوں نے کہاکہ وہ یہ جانکاری یہاں آکر باقی کسانوں کے ساتھ بھی بانٹیں۔وزیر نے اس طرح کے پروگرام منعقد کرانے کے لئے محکمہ کی ستائش کی۔چیف ہارٹیکلچر سانبہ کے علاوہ کئی دیگر افسران بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔