سرینگر// فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹچیوٹ آف انڈیا پونے کی طرف سے جموںکشمیر میں شروع کیا گیا 30روزہ ڈیجیٹل فلم پروڈکشن کورس اختتام پذیر ہوا۔اس مناسبت سے ناظم اطلاعات منیر الاسلام نے ڈیجیٹل فلم پروڈکشن کورس کے اختتام کے سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کیا۔تقریب کا اہتمام ڈائریکٹوریٹ آف انفارمیشن نے میڈیا کمپلیکس میں کیا تھا۔تقریب میں ایف ٹی آئی آئی کے ڈائریکٹر بھوپندراکینتھولا مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے موجود تھے جبکہ بالی وُڈ پروڈیوسر ڈائریکٹر بی پی سنگھ نے مہمان ِ ذی وقار کے طور پر تقریب میں شرکت کی۔بھوپندر کینتھولا نے کہا کہ کشمیر کے طلبا¿ صلاحیتوں سے مالامال ہے اوراس طرح کے کورسز سے ان کی فلم میکنگ کے ہنر میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔ڈائریکٹر ایف ٹی آئی آئی نے کہا کہ فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹچیوٹ آف انڈیا کی طرف سے ملک بھر میں فلم میکنگ میںدلچسپی رکھنے والے زیادہ سے زیادہ طلبا¿ کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔انہوںنے کہاکہ ایف ٹی آئی آئی نے سرینگر میں شارٹ کورسز کی شروعات سے ایک تاریخ رقم کی ہے ۔انہوںنے کہا کہ گذشتہ سال ہی ملک کے 19شہروں میں 72کورسز کے تحت3200طلبا¿ کو فلم میکنگ میں جانکاری دی گئی۔اس موقعہ پر بالی وُڈ پر وڈیوسر ڈائریکٹر بی پی سنگھ نے کہا کہ ایف ٹی آئی آئی بھارت میں ایک ڈاکیو مینٹری انقلاب لاناچاہتا ہے تاکہ ہر سال ہزاروں کی تعداد میں ڈاکیومینٹری فلمیں تیار کی جاسکیں۔ناظم اطلاعات نے کہا کہ نئے ڈاکیومینٹر ی تیار کرنے والوں کے لئے محکمہ کی طرف سے انہیںکام فراہم کرنے کے لئے کوششیں کی جائیںگی تاکہ جو انہوںنے 30دنوں میںسیکھاوہ اُسے بھلا نہ پائیں۔اپنے شکریہ کی تحریک میں ناظم اطلاعات نے وزیر اعلیٰ کا محکمہ اطلاعات کو ہر طرح کا تعاﺅن فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا۔انہوںنے ایف ٹی آئی آئی پونے کی جموں کشمیر کے نوجوانوں کو فلم میکنگ کی طرف راغب کرنے کی تعریف کی۔تقریب کے دوران طلبا¿ کی طرف سے تیار کی گئی 14ڈاکیومینٹری فلموں میں سے 4کی نمائش کی گئی جن کی حاضرین نے سراہنا کی۔