عظمیٰ نیوزسروس
جموں//جموں و کشمیر کے کٹھوعہ ضلع میں جمعہ کو تین مشتبہ اوور گراؤنڈ کارکنوں کو سخت پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت حراست میں لیا گیا۔پولیس نے بتایا کہ گھر مالتی کے محمد رفیق، دادواڑہ کے رویندر کمار عرف شانو، اور دھرم کوٹ کے امرک چند عرف امرکو کٹر مجرم اور اوور گراؤنڈ ورکرز ہیں جو گزشتہ چند سال کے دوران مختلف غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہیں اور بلور پولیس سٹیشن میں درج مختلف مقدمات میں نامزد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تینوں کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے حکم پر حراست میں لیا گیا جب پولیس نے ان کی غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے حراست کے لیے ان کے ڈوزیئر تیار کیے تھے۔ترجمان نے کہا کہ اسی کے مطابق ان کی نظر بندی کے وارنٹ پر عمل درآمد کیا گیا اور انہیں جموں، راجوری اور ادھم پور کی الگ الگ ضلعی جیلوں میں رکھا گیا ہے۔