نوشہرہ //نوشہرہ کے لمبیڑی گائوں میں قائم کردہ ہسپتال کی جانب جانے والی سڑک پر 3دن قبل بچھائی گئی تار کول کھڑنا شروع ہو گئی ہے جبکہ مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ راجوری سے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ تعمیرات عامہ کی جانب سے بچھائی گئی تار کول کا معائینہ کیا جائے جبکہ غیر قانونی عمل میں ملوث ملازمین کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ۔مکینوں نے بتایا کہ لمبیڑی پرائمری ہیلتھ سنٹر کی جانب جانے والی رابطہ سڑک پر تین دن قبل ہی تار کول بچھائی گئی تھی لیکن مذکورہ عمل میں انتہائی غیر معیاری مٹریل کا استعمال کیا گیا ہے جس کی وجہ سے تار کول اب اکھڑنا شروع ہو گئی ہے ۔انہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ پی ڈبلیوڈی کی جانب سے بچھائی گئی تار کول کا معائینہ کر کے کارروائی عمل میں لائی جائے ۔