جموں//شب معراج کے سلسلے میں ریاست میں سرکاری دفاتر اور تعلیمی اداروں میں 24؍ اپریل2017ء کے بجائے 25؍ اپریل2017 کو تعطیل رہے گی۔ اس سلسلے میں حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے حکمنامے میں اس سے قبل جاری حکمنامہ میں جزوی ترمیم کی گئی اور سرکاری دفاتر اور تعلیمی اداروں میں 24؍اپریل کے بجائے 25؍ اپریل 2017ء کو تعطیل کا اعلان کیا گیا۔