۔ 2 لشکرجنگجو بارہمولہ میں سپرد خاک

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
بارہمولہ//سرینگر کے آری باغ  نوگام میں جمعرات کو مختصر جھڑپ میں مارے گئے لشکر طیبہ کے دو جنگجوئوں کوبارہمولہ کے مضافاتی گائوں میں رات کی تاریکی کے دوران سپرد خاک کیا گیا ۔ پولیس نے دونوں جنگجوئوں  ابو اسمائیل اور اسکے قریبی ساتھی ابو قاسم کی لاشوں کو بارہمولہ مظفرآباد شاہراہ کے بغل میں گانٹہ مولہ کے مقام پر دفنانے کیلئے رات کے بارہ بجے پہنچایا جہاں پہلے سے ہی بہت سارے غیر ملکی جنگجودفن ہیں ۔ذرائع نے مزید بتایا کہ لاشوں کو شیری پولیس تھانے سے وابستہ پولیس اہلکاروں اور کچھ مقامی لوگوں نے رات کے ایک بجے کے قریب سپرد خاک کیا ۔ یاد رہے کہ غیر ملکی جنگجوئوں کیلئے بنائے گئے اس قبرستان میں اب تک 50غیر ملکی جنگجوئوں کو دفن کیا گیا ہے ۔
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *