۔ 1984 کے سکھ مخالف فسادات

Kashmir Uzma News Desk
2 Min Read
نئی دہلی//سپریم کورٹ نے پیر کو سابق رکن پارلیمنٹ سجن کمار کی 1984 کے سکھ مخالف فسادات کے ایک معاملے میں عمر قید کی سزا کو چیلنج کرنے والی درخواست پر پیر کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کیا ہے ۔ چیف جسٹس رنجن گوگئی، جسٹس اشوک بھوشن اور جسٹس ایس کے کول کی بنچ نے سجن کمار کی عرضی پر یہ نوٹس جاری کیا ہے ۔ بنچ نے سجن کمار کی ضمانت کی درخواست پر بھی نوٹس جاری کیا ہے ۔  اس معاملے کی اگلی سماعت چھ ہفتے بعد ہوگی۔ سجن کمار اس وقت منڈولي جیل میں بند ہے ۔ ہائی کورٹ نے 73 سالہ سابق ممبر پارلیمنٹ کو شمال مغربی دہلی کے راج نگر پارٹ۔1 علاقے میں پانچ سکھوں کے قتل اور ایک گرودوارہ گرانے کے معاملے میں 17 دسمبر کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق سجن کمار نے 31 دسمبر کو کڑکڑڈوما عدالت میں خود سپردگی کی تھی۔ نچلی عدالت نے 2010 میں انہیں اس معاملے میں بری کر دیا تھا۔ اس معاملے میں سپریم کورٹ نے کانگریس کے سابق میونسپل کونسلر بلوان کھوکھر اور بحریہ کے ریٹائرڈافسر کیپٹن بھاگمل، گردھاری لال اور سابق ممبر اسمبلی مہندر یادو اور کشن کھوکھر کو بھی سزا سنائی تھی۔یو این آئی۔ 
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *