Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

۔….154واں دن ۔۔۔۔۔ وادی میں پر تشدد احتجاج

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: December 10, 2016 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
18 Min Read
SHARE
سرینگر//مزاحمتی کال کے پیش نظر وادی کے شرق وغرب میں احتجاجی جلوس برآمد ہوئے جبکہ سرینگر کے پائین علاقوں سمیت بٹہ مالو،نالہ مار روڑ، حید پورہ، اولڈ ٹاون بارہمولہ، سوپور،زینہ گیر، بانڈی پورہ، پلوامہ، رہمو، نیوہ، ٹہاب، ترال، سنگم، بجبہاڑہ،کھڈونی،کیموہ سمیت درجنوں علاقوں میں سنگبازی وجوابی سنگباری کے علاوہ ٹیر گیس و مرچی گیس گولے داغے گئے جبکہ ہوائی فائرنگ کی گئی،جس کے دوران 2 درجن افراد زخمی ہوئے۔جنوبی کشمیر میں دوسرے روز بھی ریل سروس معطل رہی جبکہ اننت ناگ میں موبائل سروس کو منقطع  رکھا گیا۔مزاحمتی جماعتوں کی طرف سے اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین دفتر چلو کال کے پیش نظر پائین شہر سمیت قصبہ جات میں سخت سیکورٹی تھی ۔حریت(گ) چیئرمین سید علی شاہ گیلانی مسلسل گھر میں نظر بند رہے جبکہ میرواعظ عمر فاروق کو نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد خانہ نظر بند رکھا گیا۔
وسطی کشمیر
 مزاحمتی کال اور بجبہاڑ ہ جھڑ پ کے پیش نظر انتظامیہ نے جمعہ کو پائین شہر کے بیشتر علاقوں میں معمولی رکاوٹیں کھڑا کیں جس کے نتیجے میں پائین شہر میں لوگوں کی آمدورفت میں کچھ حد تک خلل پڑا اور روز مرہ کی زندگی متاثر ہوکر رہ گئی۔تاہم سول لائنز کے مائسمہ اور بٹہ مالو کو چھوڑ کر باقی علاقوں میں کسی قسم کی ناکہ بندی عمل میں نہیں لائی گئی تھی۔شہر خاص کے حساس علاقوں میں فورسز اور پولیس کا گشت بھی جاری رہا ۔تاریخی جامع مسجد کی ناکہ بندی بھی کی گئی تھی جبکہ نواحی علاقوں میں فورسز کا پہرہ بٹھا دیا گیا تھا،تاہم نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت دی گئی۔اس دوران میر واعظ عمر فاروق بھی جامع مسجد پہنچے جہاں انہوں نے خطبہ دیا تاہم بعد میں انہیں اپنے گھر میں خانہ نظر بند رکھا گیا۔ نماز جمعہ کے دوران ہی جامع مسجد کے باہر اس وقت افرا تفری کا عالم شروع ہوا جب نماز یوں کی تصویر کھینچنے والے نوجوان کو لوگوںنے دبوچ لیا جس کے بعد پولیس نے جامع مسجد کو سیل کیا ۔ اس دوران نوجوانوں نے گلی کوچوں پر مورچہ سنبھالا اور پولیس پر پتھرائو کیا۔پولیس نے احتجاجی نوجوانوں کو قابو کرنے کیلئے ان پر جوابی پتھرائو کے ساتھ ساتھ لاٹھی چارج اور شلنگ کی۔ عینی شاہدین کے مطابق پولیس نے پائوا شیل اور مرچی گیس کے گولے داغے گئے جس کے بعد طرفین کے مابین شدید جھڑپیں ہوئیں جس کے باعث پورا علاقہ اشک آور گولوں سے لرز اٹھا اور ہر طرف دھواں ہی دھواں پھیل گیا ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ شدید ٹیرگیس شلنگ کی وجہ سے بڑی تعداد میں لوگ جامع مسجد کے اندر پناہ لینے پر مجبور ہوئے ۔ اُدھر اوقاف کمیٹی جامع مسجد نے الزام لگایا کہ نماز جمعہ سے قبل اس بڑی مسجد کی طرف آنے والے راستوں کو پولیس اور فورسز اہلکاروں نے سیل کر رکھا تھا تاکہ زیادہ لوگ یہاں آکر نماز جمعہ کے بڑے اجتماع میں شرکت نہ کر سکیں ۔فورسز نے خشت باری کررہے نوجوانوں پر زبردست شلنگ کی جبکہ شام گئے تک علاقہ میں وقفے وقفے سے جھڑپیں جاری تھیں۔اس موقعہ پر کچھ دیر تک گوجوارہ چوک میں بھی افرا تفری کا ماحول رہا تاہم بعد میں صورتحال معمول پر آنے عام زند گی پٹر ی پر لوٹ آ ئی جبکہ سڑکوں پر نجی ٹریفک کی آمدورفت بھی بحال ہوئی۔شہر خاص میں نوہٹہ اور دیگر کچھ مقامات پر جمعہ کے روز سہ پہر تک وقفہ وقفہ سے مشتعل نوجوانوں اور پولیس  فورسز کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری رہا تاہم کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی ۔عینی شاہدین کے مطابق نوجوانوں نے صراف کدل میں موجود فورسز کیمپ پر پتھراو کیا تاہم پہلے سے تعینات پولیس وفورسز نے مظاہرین کا تعاقب کیا اورٹیر گیس شلنگ کی ۔ کئی گھنٹوں تک مظاہرین اور فورسز کے درمیان نالہ مار روڑ پر تصادم ہوا جس کے نتیجے میں شہر خاص کے اکثر وبیشتر علاقوںمیں خوف ودہشت کا ماحول پھیل گیا اور ٹیر گیس شیلوں کے دھماکوں سے پورا شہر خاص لرزاٹھا۔نوا کدل، کاوڈارہ اور نالہ مارروڑ پر مظاہرین اور فورسز کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں جس دوران فورسز نے ٹیر گیس شلنگ کی جس کے نتیجے میں نالہ مار روڑ پر خوف ودہشت کا ماحول پھیل گیا۔ ذرائع کے مطابق نالہ مارروڑ اور گوجوارہ میں مشتعل نوجوانوں نے درجنوں نجی گاڑیوں کے شیشے چکنا چور کئے۔سہ پہر پانچ بجے کے بعد گوجوارہ اورراجوری کدل  میں بھی نوجوانوں اور فورسز کے درمیان پُر تشدد جھڑپیں شروع ہوئی جس دوران فورسز نے اشک آور گیس کے ساتھ ساتھ پیپر شیل بھی داغے جس کے نتیجے میں مقامی آبادی کو تکلیف دہ صورتحال کا سامنا کرناپڑا۔ ادھرریکہ چو ک بٹہ مالو میں نماز جمعہ کے بعد جھڑ پیں ہو ئیں۔ طرفین میں سنگبازی وجوابی سنگبازی کا سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا جبکہ اس دوران احتجاجی مطاہرین نے نعرہ بازی بھی جاری رکھی۔مقامی لوگوں کے مطابق اس دوران پولیس وفورسز اہلکاروں نے سنگ باری کے جواب میں پلٹ گن اور ٹا ئر گیس کے گولوں کے علاوہ بھی داغے جس کے باعث علاقہ میں کافی دیر تک تنائو کی صورتحا ل رہی جبکہ مرچی گیس کے گولوں سے اہل بستی کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ حیدر پورہ میں نماز جمعہ کے بعد تحریک حریت نے احتجاجی جلوس برآمد ہوا جبکہ جلوس میں پیر سیف اللہ،محمد یوسف مجاہد،امتیاز حیدر اور عمر عادل سمیت درجنوں لوگوں نے شرکت کی۔عینی شاہدین کے مطابق اس موقعہ پر اسلام و آزادی کے حق میں نعرہ بازی کرتے ہوئے جلوس میں شامل شرکاء نے پیش قدمی کرنے کی کوشش کی تاہم پولیس نے انکی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے انکی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ وانہ بل راولپورہ میں بھی پتھرائو کے واقعات پیش آئے۔اس دوران بڈگام میں مزاحمتی کال کے پیش نظر154ویں دن بھی مکمل ہڑتال رہی جس کے دوران کاروباری سرگرمیاں ٹھپ ہوکر رہ گئی تاہم سرکوں پر نجی گاڑیاں چلتی ہوئیں نظر آئی۔نمائندے کے مطابق ضلع کے مازہامہ اور بندر وانی میں نماز جمعہ کے بعد فورسز اور مطاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ فورسز نے ایک نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنایاجس کی وجہ سے علاقے میں احتجاجی مظاہرہ اور سنگبازی کا واقعہ پیش آیا۔ادھر آری پنتھن علاقے میں فورسز کی گاڑیوں پر سنگ اندازی کی گئی جس کی وجہ سے طرفین کے مابین جھڑپیں ہوئیں۔ جمعہ صبح کو نارہ بل علاقے میں ایک بزرگ خاتون پتھر لگنے کی وجہ سے زخمی ہوئی۔گاندربل میں بھی مکمل ہڑتال رہی جبکہ جمعہ کے پیش نظر حساس علاوں میں اجافی فورسز اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا۔
جنوبی کشمیر
شمالی کشمیر کے بیشتر اضلاع میں جمعہ کو ہو کا عالم رہا جبکہ مکمل ہڑتال کے بیچ پرتنائو ماحول دیکھنے کو ملا۔اس دوران سخت ہڑتال کے بیچ احتجاجی مظاہرے اور سنگبازی کے علاوہ ٹیر گیس گولوں کی گونج بھی سنائی دی۔اننت ناگ کے بجبہاڑہ کے گردونواح میں مسلسل دوسرے روز بھی مشتعل نوجوانوں اور پولیس و فورسز کے درمیان تصادم آرائی کے واقعات جاری رہے ۔نامہ نگار ملک عبدالسلام کے مطابق حسن پورہ آرونی علاقہ میں ایک جھڑپ کیء دوران 2 مقامی جنگجو نوجوانوں اور ایک عام شہری کی ہلاکت کے خلاف جمعہ کے روز بھی شدید نوعیت کے احتجاجی مظاہرے جاری رہے ۔ فورسز اور جنگجو ئوں کے درمیان خونین معرکہ آرائی ہونے کے نتیجے میںصورتحال کے خدشات کے پیش نظرضلع میں موبائیل اور انٹر نیٹ سروس معطل کی گئی۔ بانہال سے شمالی کشمیر جانے والی ریل سروس بھی بند کی گئی جنوبی کشمیر میں تمام موبائیل سروس موبائیل انٹرنیٹ خدمات جمعرات کی صبح تاحکم ثانی بند کردی گئیں۔جنگجو ئوںکے جاں بحق ہونے کی خبرپھیلتے ہی نائن بٹہ پورہ سنگم، بجبہاڑ ہ ،کھڈونی اور یاری پورہ کے علاوہ دیگر علاقوں سے لوگ بڑی تعدادمیں گھروں سے باہر آئے اور انہوں نے حسن پورہ تک جلوس نکالے اور محاصرہ توڑنے کی کوشش کی۔ دن بھر جاری رہنے والی جھڑپوں کے نتیجے میں شدت آگئی اور پولیس و فورسز نے نہ صرف شلنگ کی بلکہ ہوائی فائرنگ کا بھی سہارا لیا۔لوگوں کی بڑی تعداد نے جھڑ پ کی طرف مارچ کرنے کی کوشش کی لیکن پولیس اور فورسز نے انہیں روکا جس پر طرفین کے درمیان پتھرائو اور جوابی پتھرائو شروع ہوا۔نمائندے کے مطابق شام کے وقت بجبہاڑہ ،سنگم اور ویسو میں نوجوانوں کی ٹولیاں سرکوں پر نمودار ہوئین اور انہوں نے فورسز پر سنگبازی کی جبکہ فورسز نے بھی جوابی کاروائی کرتے ہوئے خشت باری کی۔عینی شاہدین کا حوالہ دیتے ہوئے نمائندے نے بتایا کہ بعد میں فورسز اور پولیس نے ٹیر گیس کے گولے داغے جبکہ آکری اطلاعات ملنے تک طرفین میں سنگبازی وجوابی سنگبازی کا سلسلہ جاری تھا۔پلوامہ میں ململ ہڑتال رہی جبکہ جنوبی کشمیر میں عسکریت پسندوں کی ہلاکت اور جمعہ کے پیش نظر حساس علاقوں میں فورسز کی اضافی نفری کو تعینات کیا گیا تھا۔نمائندے کے مطابق قصبہ اور اس کے نواحی علاقوں میں فورسز کا سخت پہرہ بٹھا دیا گیا تھا اور ممکنہ احتجاجی مطاہروں کو روکنے کیلئے انہیں متحرک رکھا گیا تھا۔اس دوران ضلع میں ہرتال کے بیچ کاروباری سرگرمیاں مفلوج ہوکر رہ گئی جبکہ سرکوں پر اکا دکا نجی گاڑیا چلتی ہوئیں نظر آئیں،تاہم دکان اور کاروباری مراکز بند رہے۔نماز جمعہ پر رہمو پلوامہ میں لوگوں نے احتجاجی جلوس برآمد کیا جس کے دوران اسلام و آزادی کے حق میں نعرہ بازی ہوئی جبکہ اس دوران جلوس کی قیادت تنظیم اسلامی آزادی کے سربراہ عبدالصمد انقلابی نے تقریر بھی کیا۔بعد میں یہ جلوس پرامن طور پر منتشر ہوا۔نمائندے کے مطابقنیو ہ پلوامہ میں بھی نماز جمعہ کے پتھرائو کے معمولی واقعات پیش آ ئے جبکہ اس دوران طرفین میں سنگبازی و جوابی سنگبازی کچھ دیر تک جاری رہی ۔ آ رہی ہل پلوامہ میں نماز جمعہ کے بعد ایک جلوس برآ مد ہوا ۔پلوامہ کے ٹہاب اور کاکہ پورہ میں لوگوں نے احتجاجی جلوس نکالا جس دوران فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ٹیر گیس شلنگ کی ۔ نمائندے کے مطابق فورسز اور مظاہرین کے درمیان کئی گھنٹوں تک تصادم ہوا جس دوران مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے طاقت کا استعمال کیا جس کے باعث کئی افراد کو چوٹیں آئیں۔نامہ نگار سید اعجاز کے مطابق نماز جمعہ کے بعد ترال بالا میں فورسز اور نوجوانوں کے درمیان پتھراو جوابی پتھرائو ہوا جس کے دوران کوئی بھی شخص زخمی نہیں ہوا۔ اسی دوران کچھ نوجوانوں نے ساڑے تین بجے بس اسٹینڈ ترال میںچلے رہے چھوڑٹے گاڑیوں پر پتھراو کیا ہے جس کی وجہ سے علاقے میں افرا تفری کا ماحول پیدا ہوا ہے ۔ادھر شوپیاں میں بھی مکمل ہڑتال کے بیچ کاروباری وتجارتی سرگرمیاں ماند رہی جبکہ قصبہ صمیت دیگر حساس علاقوں میں فورسز کا پہرہ بٹھا دیا گیا تھا۔
شمالی کشمیر
بار ہمولہ سوپور اور پٹن کے ساتھ ساتھ شمالی کشمیر کے کئی دیگر علاقوں میں بھی مکمل ہڑتال کی وجہ سے معمول کی زندگی درہم برہم ہوکررہ گئی۔ بارہمولہ قصبے میں بھی نماز جمعہ کے بعد پتھرائو  واقعہ سے کچھ دیرکیلئے افراتفری پھیل گئی۔  نامہ نگار الطاف بابا کے مطابق نماز جمعہ کے بعد بارہمولہ کے اولڈ ٹاون میں نوجوانون اور پولیس کے درمیان جھرپیں ہوئین جس کے دوران پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ٹیر گیس کے گولے داغے جبکہ مطاہرین نے خشت باری کی ۔طرفین کے درمیان وقفے وقفے سے شام تک خشت باری وجوابی خشت باری کا سلسلہ جاری رہا۔اس دورانجمعہ کے پیش نظر قصبہ سوپور کے بیشتر علاقوں  بٹہ پورہ،مین چوک،مین بازار،تحصیل روڈ ،آرمپورہ،خوشہال متو کے علاوہ زینہ گیر ہائیگام،اور بائی پاس سوپور صبح سے ہی فورسز کی اضافی تعداد تعینات کیا گیا تھا۔نامہ نگار غلام محمد کے مطابق سوپور کی مرکزی جامع مسجد میں ہزاروں لوگوں نے مشترکہ طور نماز جمعہ ادا ۔عینی شاہدین کے مطابق نماز جمعہ کے بعدمین بازار اور مین چوک میں کچھ نوجوانوں نے فورسز پر سنگ باری شروع کی جواب میں فورسز نے انہیں منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کے شل داغے،پیلٹ اور سونڈ بم کے گولے بھی داغے جبکہ درجنوں افراد پلٹ لگنے سے زخمی ہوئے جنہیں فوراً ضلع اہسپتال سوپور منتقل کیا گیا۔  طرفین کے مابین جھڑپ کافی دیر تک جاری رہی۔ نیو کالونی سوپور میںبھی نماز جمعہ کے بعد نوجوانوں نے جنرل بس اسٹینڈ کے نزدیک سی آرپی یف کمپ پر پتھراؤ کیا اور جواب میں فورسز نے انہیں منتشر کرنے کے لئے  جوابی پتھراؤ اور لاٹھی چارج کیا۔نمائندے نے عینی شاہدین کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس اسٹیشن سوپور پر بھی نوجونوں نے نماز جمعہ کے بعد زبردست پتھراؤ کیا اور وہاں بھی حالات کشیدہ ہوے ۔ادھر علاقہ زینہ گیر کے بیشتر مضافات ڈورو،بوٹنگو،بومئی ،واڈرہ،وٹلب،ذالورہ اور تجر شریف میں بھی نماز جمعہ کے بعد علاقوں میں احتجاجی مظاہرے ہوئے جن میں لوگ اسلام و آزادی کے حق میں نعرے بلند کر رہئے تھے ۔پلہالن پٹن میں بھی نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے فورسز کی کارروائی کے نتیجے میں ٹکرائو کی صورتحال پیدا ہوئی ۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ نماز جمعہ کے بعد یہاں ایک احتجاجی جلوس بر آمد ہوا ، جس کو منتشر کرنے کیلئے پولیس اور فورسز نے گورنمنٹ ہائر اسکینڈری اسکول پلہالن کے نزدیک کارروائی عمل میں لائی اور اس کے نتیجے میں نوجوان مشتعل ہوئے اور ان کی طرف سے کی گئی سنگباری کے جواب میں پولیس اور فورسز نے آنسو گیس کے گولے داغنے کے علاوہ پیلٹ فائرنگ بھی کی ۔ مقامی لوگوں کے مطابق پولیس و فورسز کارروائی کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوئے جبکہ پورے علاقے میں خوف و دہشت کی لہر دوڑ گئی ۔اس دوران بانڈی پورہ میں نماز جمعہ کے بعد جلوس نکالے گئے۔جلوس کے شرکانے اسلام اور آزادی کے حق میں نعرے بازی کی ۔ شمالی قصبہ بانڈی پورہ میں بھی نماز جمعہ کے بعد سنگباری اور ٹیرگیس شیلنگ کے واقعات رونماء ہوئے ۔ نامہ نگار عازم جان نے بتایا جاتا ہے کہ نماز جمعہ کے بعد بانڈی پورہ کے پلان علاقہ میں مشتعل نوجوانوں کی سنگباری کے جواب میں پولیس اور فورسز نے اندھا دھند ٹیرگیس شیلنگ کی جس کے نتیجے میں پورے قصبے میں دھواں چھا گیا اور لوگ گھروں میں سہم کر رہ گئے ۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ ناگ مسجد کے نزدیک کھڑی ایک پولیس رکشک گاڑی کو نوجوانوں نے شدید سنگباری کا نشانہ بنایا اور اس گاڑی میں موجود پولیس اہلکاروں نے مشتعل نوجوانوں کو منتشر کرنے کیلئے ہوا میں گولیوں کے کئی رائونڈفائر کئے ۔سرحدی ضلع کپوارہ میں مکمل ہڑتال کے بیچ دکانیں اور کاروباری ادارے بند رہے تاہم نجی ٹرانسپورٹ سرکوں پر نقل وحمل کرتا ہوا نظر آیا۔اس دوران جمعہ اور مزاھمتی کال کے پیش نظر حساس علاقوں میں فورسز اور پولیس کے علاوہ فوج کا گشت بھی جاری رہا۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پونچھ کے سرکاری سکولوں میں تشویش ناک تعلیمی منظرنامہ،بنیادی سرگرمیاں شدید متاثر درجنوں سرکاری سکول صرف ایک استاد پر مشتمل
پیر پنچال
فوج کی فوری طبی امداد سے مقامی خاتون کی جان بچ گئی
پیر پنچال
عوام اور فوج کے آپسی تعاون کو فروغ دینے کیلئے ناڑ میں اجلاس فوج نے سول سوسائٹی کے ساتھ سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا
پیر پنچال
منشیات کے خلاف بیداری مہم بوائز ہائر سیکنڈری سکول منڈی میں پروگرام منعقد کیاگیا
پیر پنچال

Related

صفحہ اول

ڈوڈہ ضلع میں المناک سڑک حادثات||7 جاں بحق، 17زخمی اونتی پورہ حادثے میں 3افرادلقمہ اجل،میاں بیوی زخمی، لیفٹیننٹ گورنر اور وزیر اعلیٰ کا اظہارِ رنج

July 15, 2025
صفحہ اول

اردو زبان لازمی شرط ہونے پر امتناع نائب تحصیلدار بھرتی عمل معطل

July 15, 2025
صفحہ اول

اگلے 48گھنٹوں تک موسم بدلے گا ۔18جولائی تک جموں اور کشمیر میں بارشوں کا موسم

July 15, 2025
تازہ ترینخطہ چنابصفحہ اول

ڈوڈہ میں المناک سڑک حادثہ: سات افراد ازجان، 17 دیگر زخمی

July 15, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?