جموں//آل پی ایچ ای آئی آئی ٹی آئی ٹرینڈ اینڈ سی پی ورکرس ایسوسی ایشن جموں پروانس کے لیڈران نے 15 مئی 2017 کونکالی جانے والی ریلی کے سلسلے میں رانجن سیکشن کے مختلف علاقوں مثلاً ٹانڈا، بگانی ،کوٹلی، میرہ ماندریاں، سگانی ، کھوڑ، سوہل اوررانجن کادورہ کیا۔اس دوران ایسوسی ایشن کے صدر تنویرحسین نے ورکروں کے ساتھ بات چیت کی اورریلی کے اغراض ومقاصدکے بارے میں تفصیلی جانکاری دی۔اس دوران تنویرحسین نے بتایاکہ تنظیم کے لائحہ کے بارے میں ورکروں کے ساتھ غوروخوذ کیاگیا۔انہوں نے مختلف علاقوں میں منعقدہ میٹنگوں کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایسوسی ایشن گذشتہ کئی برسوں سے ڈیلی ویجروں کی مستقلی اورتنخواہوں کی ادائیگی کےلئے جدوجہدکررہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت صرف یقین دہانی کرارہی ہے اورزمینی سطح پراعلانات کوعملی جامہ نہیں پہنارہی ہے جوکہ باعث تشویش بات ہے۔دورے کے دوران تنویرحسین کے ہمراہ سنجیوٹھاکر، پروانشل آفس سیکریٹری، پردیپ شرماصدر اکھنورڈویژن، کرشن گوپال صدربھلوال ڈویژن، لیاقت علی آزادانہ انچارج سب ڈویژن بھلوال ودیگران بھی شامل تھے۔میٹنگوں میں دیوراج ،شکیل احمد، شمیم احمد، محمدخان، باغ حسین، رومیش چندر، جیت راج، سندیپ کمار، اشوک کمار، سرجیت کمار، کشمیرسنگھ ، کستوری لال، بال کرشن، یش پال سنگھ، ترسیم سنگھ، شام سنگھ، بلدیوسنگھ ودیگران بھی موجودتھے۔