عظمیٰ نیوز سروس
جموں// چیف سکریٹری اتل دلو نے کل 15ویں یونین ٹیریٹری لیول بینکرز کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کی جس میں مالی سال 2024-25 کی پہلی تین سہ ماہیوں کے لیے قرضوں اور دیگر بینکنگ خدمات کی فراہمی میں بینکوں اور مالیاتی اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔میٹنگ میں جے اینڈ کے بینک کے ایم ڈی اور سی ای او اور کنوینر جے اینڈ کے یو ٹی ایل بی سی امیتاوا چٹرجی، پرنسپل سکریٹری، محکمہ خزانہ سنتوش ڈی ویدیا،آر بی آئی، نابارڈ، بینکوں، سرکاری محکموں، بیمہ کمپنیوں اور لیڈ ڈسٹرکٹ منیجروں کے علاوہ دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔مالی سال 2024-25 کی پہلی تین سہ ماہیوں کے لیے بینکوں کی مالی کامیابیاں پیش کرتے ہوئے جنرل مینیجر UTLBC سید رئیس مقبول نے بتایا کہ جموں و کشمیر کے UT میں بینکوں نے 13.22 لاکھ استفادہ کنندگان کو 51,647 کروڑ روپے تقسیم کیے ہیں۔ جبکہ روزگار پیدا کرنے کی بڑی سکیموں کے تحت 26,637مستفیدین کو 1082 کروڑ روپے کے قرضوں کی منظوری دی گئی۔اس موقع پر چیف سکریٹری نے جے اینڈ کے بینک لل دید ستری شکتی لون سکیم کا آغاز کیا جسے بینک نے جموں و کشمیر دیہی لائیولی ہوڈ مشن کے اشتراک سے ڈیزائن کیا تھا۔ایوان کو یہ بھی بتایا گیا کہ J&K بینک اور J&K گرامین بینک نے مل کر خواتین کے بین الاقوامی دن کے موقع پر ایک ہی دن میں DAY-NRLM کے تحت قائم خواتین کے سیلف ہیلپ گروپس کو 100 کروڑ روپے کا کریڈٹ فراہم کیا ہے۔ترجیحی شعبے کے تحت اہداف کو حاصل کرنے میں کمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خاص طور پر روزگار پیدا کرنے کی اسکیموں کے تحت قرض دینے میں، چیف سکریٹری نے بینکوں اور اسپانسر کرنے والی ایجنسیوں کو رواں مالی سال کے اختتام تک اہداف حاصل کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کی تاکید کی۔چیف سکریٹری نے بینکوں کو ہدایت دی کہ وہ اس سال 30 جون تک تمام شناخت شدہ غیر بینک شدہ دیہی مراکز (URCs) میں بینکنگ ٹچ پوائنٹس کے قیام کو یقینی بنائیں۔ چیف سکریٹری نے کسان کریڈٹ کارڈ اکاؤنٹس میں فوری ادائیگی کے فوائد کو مقبول بنانے پر زور دیا ۔اس موقع پر مشن ڈائریکٹر جے کے آر ایل ایم کو اس کامیابی کا جشن منانے کے لیے ایک ٹوکن چیک دیا گیا۔کنوینر UTLBC امیتاوا چٹرجی نے خطہ میں اقتصادی تبدیلی کو آگے بڑھانے میں بینکوں کے کردار پر روشنی ڈالی اور زراعت، تعلیم، MSMEs اور دیہی رہائش پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ترجیحی شعبے کے قرضے کو مضبوط بنانے کے لیے بینکوں کے عزم کا اعادہ کیا۔