سرینگر //جموں و کشمیر کے 12اضلاع میں کوئی بھی متاثرہ شخص سرکاری اسپتال میں داخل نہیں ہے لیکن دیگر 8اضلاع میں ابھی بھی 86متاثرین زیر علاج ہیں جن میں 2کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کشمیر کے 7اضلاع جن میں اننت ناگ، بانڈی پورہ، کپوارہ، شوپیان، کولگام، پلوامہ اور گاندربل میں کوئی بھی متاثرہ شخص سرکاری اسپتال میں زیر علاج نہیں ہے جبکہ جموں صوبے کے ادھمپور، سانبہ، کٹھوعہ، راجوری اور ریاسی میں کوئی بھی متاثرہ شخص سرکاری اسپتال میں زیر علاج نہیں ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق کشمیر صوبے کے 3 اضلاع میں 56متاثرین زیر علاج ہیں جن میں سرینگر میں 52، بارہمولہ میں 3اور بڈگام میں ایک زیر علاج ہیں۔ سرینگر کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج 56متاثرین میں صدر اسپتال میں 5،سکمز میں 19، سی ڈی میں 5، ڈی آر ڈی او میں 14، کشمیر نرسنگ ہوم میں 9مریض زیر علاج ہیں جبکہ جی ایم سی بارہمولہ میں 3اور پرائمری ہیلتھ سینٹر چھانہ پورہ میں ایک مریض زیر علاج ہیں۔کشمیر کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج 56متاثرین میں 6وینٹی لیٹر پر ہیں جن میں سے 2کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔ جموںصوبے کے 5اضلاع میں 30افراد زیر علاج ہیں جن میں جی ایم سی جموں میں 14، جی ایم سی ڈوڈہ میں 2، جی ایم سی راجوری میں 7، ضلع اسپتال کشتواڑ میں 3اور ضلع اسپتال پونچھ میں 4افراد زیر علاج ہیں۔