جموں // ریاستی سرکار نے بجلی کے بغیر ریاست کے 102دیہات کو 31دسمبر 2018سے قبل بجلی فراہم کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ریاستی سرکار نے کہا ہے کہ 2011کی مردشماری کے مطابق ریاست جموں وکشمیر میں 102دیہات بجلی سپلائی سے محروم ہیں ۔ان میں کشمیر خطہ میں 26جموں میں 58اور لداخ میں18دیہات شامل ہیں ۔قانون ساز اسمبلی میں نیلم کمار لنگے کے ایک سوال کے جواب میں بجلی کے وزیر نے بتایا کہ ان 102دیہات کو ڈی ڈی یو جی جے وائی ،آر جی جی وی وائی ، پی ایم ڈی پی ،سکیموں کے تحت 31دسمبر 2018سے قبل بجلی فراہم کی جائے گی۔