سرینگر// جموں وکشمیر میں برف باری اور بارشوں کا سلسلہ تھمنے کے ساتھ ہی دن کے درجہ حرارت میں بہتری آئی تاہم راتیں مزید سرد ہونے لگی ہیں۔ گزشتہ رات گلمرگ سرد ترین مقام ثابت ہوا جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی 10.6ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کم سے کم درجہ حرارت میں مزیدگراوٹ آسکتی ہے۔ گلمرگ کے بعد پہلگام دوسرا سرد ترین مقام ثابت ہوا۔جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی9.7ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔پہلگام میں11سال بعد اتنا کم درجہ حرارت گر گیا ہے۔15دسمبر 2007 میں یہاں منفی10.6 درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے۔ قاضی گنڈ میں منفی3.4، ککرناگ اور کپوارہ میں بالترتیب منفی3.8اور منفی 3.2ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر سرینگر میں جمعہ کو دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 10.3ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات درجہ حررات منفی 1.0ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔