جموں//ریاست کے مختلف اضلاع میں دسمبر 2017تک 88,040بیروزگار نوجوانوں کا اندراج کیا گیا ہے تاہم حکومت کا کہنا ہے کہ اندراج کا یہ عمل رضاکارانہ ہے اور یہ اعدادوشمار اس سے زیادہ بھی ہو سکتے ہیں ۔اندراج شدہ ان نوجوانوںمیں185 تربیت یافتہ معالج،3321انجینئر، 11ڈاکٹریٹ ڈگری یافتہ (پی ایچ ڈی )،17351 پوسٹ گریجویٹ، 6586گریجویٹ اور 60586دیگر بیروزگار شامل ہیں ۔یہ اعدادو شمار قانون ساز اسمبلی میں بی جے پی رکن ستپال شرما کے ایک سوال کے تحریری جواب میں محنت وروزگار کے وزیر ڈاکٹر حسیب درابو نے پیش کئے ۔سرکار نے بتایا کہ تعلیم یافتہ بیروزگار نوجوانوں کو سرکاری و نجی اداروںمیں روزگار فراہم کرنے کی خاطر متعداد اقدمات کئے جا رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پچھلے تین برسوں میں پبلک سروس کمیشن نے 3290 جبکہ سروس سلیکشن بورڈ نے 19583بھرتیاں عمل میں لائیں ۔سرکار نے بتایا کہ بیروزگار نوجوانوں کو سرکاری محکموں کے علاوہ پرائیوٹ سیکٹر میں بھی روزگار کے مواقعے فراہم کرنے کیلئے اقدمات کئے جاتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ریاست میں سیلف ایمپلائمنٹ سکیم بھی متعارف کی گئی ہے جبکہ سیڈ کیپٹل فنڈ سکیم ، یوتھ سٹارٹ اپ لون سکیم ، ایم ایم ڈی ایف سی ، وی ای پی سکیمیں شامل ہیں ۔وزیر کے جواب کے مطابق پچھلے تین برسوں کے دوران ،ایس سی ایف ایس سکیم کے تحت 1433یونٹ سپانسر کئے گئے اور 1459مستفدین کااحاطہ کیا گیا جبکہ 8598نوجوانوں کو روزگار دیا گیا ہے ۔وہیں اس دوران ’وائی ایس ایل ایس‘ سکیم کے تحت 892یونٹ سپانسر ہوئے اور892مستفدین کا احاطہ کیا گیا جبکہ 1727کیلئے روزگار کے مواقعے فراہم کئے گے ۔وہیں’ این ایم بی ایف سی ‘ سکیم کے تحت 1960یونٹ سپانسر ہوئے اور اتنے ہی مستفدین کا احاطہ کیا گیا جبکہ 3920 روزگار کے مواقعے پیدا کئے گے ۔اس دوران ’ڈبلیوڈی سی ‘ سکیم کے تحت 451یونٹ سپانسر ہوئے اور اتنے ہی مستفیدین کا احاطہ کیا گیا جبکہ 1353روزگار کے مواقعے پیدا ہوئے مجموعی طور پر 3برسوں میں 4736یونٹ سپانسر ہوئے جبکہ 4762مستفدین کا احاطہ کیا گیا اور 15ہزار 5سو 98 کے لئے روزگار کے مواقعے پیدا کئے گے ۔ سرکار نے عداد شمار پیش کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر وادی میں 42219جبکہ جموں میں 45821نوجوان بیرزگار ہیں ۔سرکار نے عداد شمار پیش کرتے ہوئے کہا کہ وادی 42219بیروزگار نوجوان سرکار کے پاس درج ہیں جن میں انپڑ 238 مڈل 1523 میٹرک پاس 8422 پی یو سی 921ٹی ڈی سی 11603 گریجویٹ 10846 پوسٹ گریجویٹ 4344ڈپلومہ ہولڈر 1602،ڈگری ہولڈر 1514ڈرافٹ میں 52مہارت یافتہ 419 اور تربیت یافتہ آئی ٹی آئی 735بیروزگار شامل ہیں ۔سرکار ی عداد وشمار کے مطابق سرینگر میں کل 5985نوجوانوں کا اندراج ہوا ہے ،جبکہ گاندربل میں 2453،بڈگام 1188 اننت ناگ 6415کولگام 5496پلوامہ 2987شوپیاں 4594بارہمولہ 3358بانڈی پورہ 2020کپوارہ 1856لیہہ 2321کرگل میں 3546بیروزگار نوجوانوں کا اندراج ہوا ہے ۔جموں خطے میں 45821بیروزگار نوجوانوں کا اندراج ہوا ہے ۔جن میں 152انپڑ ، 3834مڈل13108میٹرک 74پی یو سی 14610ٹی ڈی سی 6505گریجویٹ 2242پوسٹ گریجویٹ 1684ڈپلومہ ہولڈر 136ڈگری ہولڈر 101ڈرافٹ مین ، مہارت یافتہ آئی ٹی آئی 779آئی ٹی آئی تربیت یافتہ1369نوجوان شامل ہیں ۔