گاندربل//سال 2016کے آئی اے ایس امتحان کے دوران ریزرولسٹ میں رکھے گئے 10 امیدواروں کے نتائج کا اعلان جمعہ کو کیا گیا جس میں گاندربل ضلع سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان نے دوسری پوزیشن حاصل کر کے وادی کا نام روشن کیا ہے ۔گاندربل سے ملحقہ علاقہ ولی وار لار کے 24 سالہ نوجوان سید حامد علی شاہ بخاری ولد سیدجماعت علی شاہ نے یو پی ایس 2016 کے سیول امتحانات میں پورے ملک میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی ۔ابتدائی تعلیم ننیہال ملنگام بانڈی پورہ کے عمر پبلک ہائی سکول سے حاصل کی، جہاں دسویں جماعت کے امتحانات میں 90%فیصد نمبرات لیکر کامیابی حاصل کی ۔گیارہویں اور بارہویں جماعت ڈی پی ایس سے 90 فیصد نمبرات لیکر کامیاب ہوا۔اونتی پورہ کے اسلامک یونیورسٹی میں BBA کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد نئی دہلی جواہرلال نہرو یونیورسٹی میں حال ہی میں فسٹ ائر کے امتحانات مکمل کئے۔ اس دوران انہوں نے 2016 UPS امتحانات دیئے جن کے نتائج کا اعلان آج کردیا گیا ۔