Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
جمعہ ایڈیشن

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔امام حسن ؑ اور واقعہ کربلا غیر مسلم دانشوروں کی نظر میں

Mir Ajaz
Last updated: August 4, 2023 12:58 am
Mir Ajaz
Share
10 Min Read
SHARE
ڈاکٹر سریر بشیر حامی 
واقعہ کربلا صرف تاریخ اسلام ہی نہیں بلکہ تاریخ عالم کا نادر اور عجیب واقعہ ہے۔دنیا میں کربلا ہی ایک ایسا واقعہ ہے جس سے دنیا میں بسے تمام لوگ چاہئے وہ کسی بھی مذہب،رنگ و نسل ،قبیلے یا قوم سے تعلق رکھتے ہوں، کو متاثر کیا ہے۔یہ وہ غم انگیز اور الم آفرین واقعہ ہے جس نے ہر ذی حس انسان کو خون کے آنسوں رُلایا ہے۔ظلم سے بیزاری ،ظالم سے نفرت اور مظلوم سے ہمدردی انسان کی فطرت ہے۔اللہ تعالیٰ نے بھی قرآن پاک میں ظالموں پر لعنت بھیجی ہے ۔قرآن پاک میں ارشاد ہے ؛ترجمہ :ارے ظالموں پر خدا کی لعنت (کنزل الایمان سورہ ھود آیت 18)۔امام حسین ؑمظلومیت کا سب سے نمایاں نشان ہیں،اس لئے ان کے ساتھ بلا امتیاز مذہب و ملت ہمدردی کا ہونا انسان کی فطرت کے مطابق ہے،فطرت کے خلاف نہیں۔
حسین ؑچونکہ انتہائی مظلوم شخصیت کا نام ہے،اس لئے ان کے ساتھ ہر قوم کے لوگوں کو انسانی فطرت کے مطابق انتہائی گہری ہمدردی ہے اور یہی ہمدردی ہے کہ حسین ؑسے عقیدت اور محبت کرنے والوں میں ہر ملک،ہر خیال،ہر عقیدے اور ہر قوم کے لوگ ملتے ہیں۔برطانیہ کے اسکاٹش ادبی اسکالر سر ولیم میور کہتے ہیں”سانحہ کربلا نے تاریخ محمدؐ میں خلافت کے خاتمے کے بعد بھی اسلام کو انسانی ذہنوں میں زندہ رکھا ہے،واقعہ کربلا نے نہ صرف استبداری خلافت کی تقدیر کا فیصلہ کر دیا بلکہ محمدیؐ ریاست کا اصول و میعار بھی تعین کر دیا جو ابتدائی خلافتوں کے بعد کہیں کھو گیا تھا۔(Sir william Muir ,Annals of the Early Caliphate ,London 1883)
 مغربی محقق،تاریخ دان اور نیو یارک یونیورسٹی کے پروفیسر پیٹر جے چیلکووسکی کہتے ہیں “امام حسین ؑ پر مکہ سے لے کر کربلا تک کئی بار چھپ کر کے حملہ کیا گیا،ان کے خاندان اور اصحاب پر بھوک پیاس کا ظلم اور شہادت کے بعد ان کے جسموں کو پامال کیا گیا لیکن حسینؑ نے صبر سے جام شہادت نوش کیا ،پر یزید کی بیعت نہ کی۔سر لیوس پلے نے تاریخ کربلا کا انگریزی ترجمہ کیا ہے جو’’The Miracle play of Hasan and Hussain‘‘کے نام سے شائع ہوئی ۔سر لیوس پلے لکھتے ہیں”اگر کسی تاریخ کا کامیابی کا اندازہ ان اثرات سے کیا جائے جو ان لوگوں پر ہوتے لوگوں پر ہوتے ہیں،جن کے لئے وہ تصنیف کی گئی ہیں تو کوئی بھی تاریخ کربلا کے المیہ سے زیادہ موثر ثابت نہیں ہو سکتی‘‘۔
Olearius  Adam ،جس نے شیخ سعدی کی گلستان و بوستان کا جرمن زبان میں ترجمہ کیا ہے،نے کربلا کے واقعات کو سن کر گہرا اثر لیا ،وہ اپنے سفر نامہ میں لکھتا ہے ’’تاریخ میں حسین سے بہتر ،وفادار ،انسان نہیں ملتا۔ان کی تکالیف پر جتنا صدمہ کیا جائے کم ہے‘‘۔
مشہور انگریزی ناولسٹ چارلس ڈکنز نے کہا تھا”اگر امام حسین کی جنگ مال و متاع اور اقتدار کے لئے تھی تو پھر میں یہ سمجھنے سے قاصر ہوں کہ خواتین اور بچے ان کے ساتھ کیوں گئے تھے،بلا شبہ وہ ایک مقصد کے لئے ہی کھڑے تھے اور ان کی قربانی خالصتاً اسلام کے لئے تھی “۔
کیمبرج یونیورسٹی میں عربی کے پروفیسر ایڈورڈ براؤن نے  ” A Literary history of Persia”میں لکھا ہے’’کربلا کا خون آلود میدان یاد دلاتا ہے کہ وہاں خدا کے پیغمبر ؐ کا نواسہ اس حال میں شہید کیا گیا ہے کہ بھوک و پیاس کا عالم تھا اور اس کے ارد گرد لواحقین کی لاشیں بکھری پڑی تھیں،یہ بات گہرے جذبات اور دلدوز صدمے کی باعث ہیں جہاں درد ،خطرہ اور موت تینوں چیزیں ایک ساتھ رونما ہو رہی ہوں‘‘۔
چیسٹر کے ادبی سکالر رینالڈ نکلسن نے تاریخ اسلام ،مولانا رومی اور حضرت علی ہجویری پر کام کیا ہے۔ ان کے حوالے سے “A Literary history of the Arabs” میں لکھا ہے کہ”جس طرح امام حسین ؑ کے ساتھی ان کے ارد گرد کٹ گئے بالآخر امام حسین ؑ بھی شہید ہو گئے ،یہ بنوامیہ کا وہ تلخ کردارہے جس پر مسلمانوں کی تاریخ امام حسین کو شہید اور یزید کو ان کا قاتل گردانتی ہے‘‘۔
لبنان کے عیسائی مصنف انتونی بارا نے اپنی کتاب”Hussain in Christian Ideology” میں لکھا ہے کہ وہ جدید و قدیم دنیا کی تاریخ میں کوئی جنگ ایسی نہیں جس نے اتنی ہمدردی اور پذیرائی حاصل کی ہو ،صرف یہی نہیں بلکہ معرکہ کربلا سے امام حسین ؑ کی باوقار شہادت کے علاوہ بھی دیکھنے والے کو بہت سے اہم اسباق ملتے ہیں‘‘۔
تھامس کار لا ئل برطانیہ کے ایک مشہور تاریخ دان ہیں۔انہوں نے کہا ہے’’واقعہ کربلا نے حق و باطل کے معاملے میں عددی برتری کی اہمیت کو ختم کر دیا ہے۔معرکہ کربلا کا اہم ترین درس یہ ہے کہ امام حسین ؑاور ان کے رفقاء خدا کے سچے پیروکار تھے ،قلیل ہونے کے باوجود حسین ؑ کی فتح مجھے متاثر کرتی ہے‘‘
فرانس کے معروف ادیب اور ناولسٹ وکٹر میری ہیوگونے لکھا ہے کہ’’امام حسین ؑکے انقلابی اصول ہر اس باغی کے لئے مشعل راہ ہیں جو کسی غاصب سے حقوق حاصل کرنے کیلئے کوشاں ہے‘‘۔
روس کے معروف مفکر اور ادیب لیو ٹالسٹائی نے کہا ہے کہ ’’امام حسین ان تمام انقلابوں میں ممتاز ہیں جو گمراہ حاکموں سے بہتر حکمرانی کاتقاضا کرتے تھے ،اسی راہ میں انہیں شہادت حاصل ہوئی‘‘۔City Sikh Progressive organisation Londonکے بانی ممبر جسویر سنگھ نے کہا کہ’’قطع نظر اس کے کہ ہم کس کمیونٹی سے تعلق رکھتے ہیں ہم امام حسین سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں ،خاص طور پر عزت اور وقار سے جینے کاڈھنگ ،امام حسین عدل کے لئے کھڑے تھے انہوں نے جس بات کو حق سمجھا اس کے لئے اپنی جان بھی دے دی‘‘
مہاتما گاندھی نے کہا تھا ،”میرا یہ ماننا ہے کہ اسلام کا پھلنا پھولنا تلوار سے نہیں بلکہ ولی خدا امام حسین کی قربانی کا نتیجہ ہے”۔پنڈت جواہر لال نہرو نے کہا تھا “امام حسین کی قربانی کسی ایک قوم کی نہیں بلکہ سب کیلئے ہے ۔یہ صراط مستقیم کی اعلیٰ ترین مثال ہے”۔بنگالی مصنف رابندر ناتھ ٹیگور نے کہا” سچ اور انصاف کو زندہ رکھنے کیلئے فوجوں اور ہتھیاروں کی ضرورت نہیں،قربانیاں دے کر بھی فتح حاصل کی جا سکتی ہے جیسے امام حسین نے کربلا میں قربانی دی ،بلا شبہ امام حسین انسانیت کے لیڈر ہیں”۔بھارت کے پہلے صدر ڈاکٹر راجندر پرساد نے کہا تھا “امام حسین کی قربانی کسی ایک ریاست یا قوم تک محدود نہیں بلکہ یہ بنی نوح انسان کی عظیم میراث ہے”۔سروجنی نائیڈو نے کہا ہے ” میں مسلمانوں کو اس لئے مبارک باد پیش کرنا چاہتی ہوں کہ ان میں دنیا کے سب سے عظیم ہستی امام حسین پیدا ہوے جو دنیا کے تمام مذاہب کے لوگوں کے دلوں پر راج کرتے ہیں اور ہر کمیونٹی کے لئے باعث فخر ہیں”۔سوامی شنکر آچاریہ نے کہا”یہ امام حسین کی قربانیوں کا نتیجہ ہے کہ آج اسلام زندہ ہے ورنہ آج دنیا میں اسلام کا نام لینا والا کوئی نہ ہوتا”۔ڈاکٹر رادھا کرشن ،سابق صدرجمہوریہ نے کہا تھا”گو امام حسین نے تیرہ سو سال پہلے قربانی دی لیکن ان کی لافانی روح آج بھی سب کے دلوں میں زندہ ہے”۔
نیلسن منڈیلا نے کہا “میں نے بیس سال جیل میںگزارے ہیں،ایک رات میں نے فیصلہ کیا کہ تمام شرائط پر دستخط کر کے رہائی پالینی چاہئے لیکن پھر مجھے امام حسین اور واقعہ کربلا یاد آگیا اور مجھے اپنے سٹینڈ پر کھڑا رہنے کیلئے پھر سے قوت مل گئی”۔
ایک سکھ شاعر کنور مہیندر سنگھ بیدی جو اردو ادب میں نمایاں مقام رکھتے ہیں حضرت امام حسین کو یوں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں:
بڑھائی دین محمدؐ کی آبرو تو نے
جہاں میں ہو کے دکھایا ہے سر خرو تو نے
چھڑک کے خون شہیدوں کا لالہ و گل پر
عطا کئے ہیں زمانے کو رنگ و بُو تو نے
زندہ اسلام کو کیا تو نے
حق و باطل دکھایا تو نے
جی کر مرنا تو سب کو آتا ہے
مر کے جینا سکھایا دیاتو نے
رابطہ۔سنگس کولگام،کشمیر
فون نمبر۔7889732119
ای میل۔[email protected]
مضمون میںظاہر کی گئی آراء ان کی خالصتاً اپنی ہیں اور ان کو کشمیر عظمی سے منسوب نہیںکیاجاناچاہئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
بارہمولہ میں قبرستان میں غیر مجاز کھدائی کے الزام میں ٹھیکیدار، جے سی بی ڈرائیور گرفتار:پولیس
تازہ ترین
بدامنی پھیلانے کی پاکستانی کوششیں ناکام،جموں کشمیر ترقی کی راہ پر گامزن: منوج سنہا
برصغیر
کولگام میں خانقاہ کے چندہ بکس سے سارقان نے نقدی اُڑا لئے
تازہ ترین
جموں و کشمیر سیاحت کی بحالی کی راہ پر گامزن : یاشا مدگل
برصغیر

Related

جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل مفتی نذیر احمد قاسمی

July 3, 2025
جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل مفتی نذیر احمد قاسمی

June 26, 2025
جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل

June 19, 2025
جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل مفتی نذیر احمد قاسمی

June 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?