کنگن//کنگن میں کھیلو انڈیا کے بینر تلے منعقدہ لیٹ آس پلے فٹبالٹورنامنٹ کے سلسلے میں آج دوسرے روز بھی مختلف زمروں کے تحت 4میچ کھیلے گئے۔ 6سے 12سال کے زمرے کے فائنل میں گرین ایف سی نے کچہ پارہ ایف سی شکست دی جبکہ 13سے 16سال کے زمرے میں کھیلے گئے پہلے پول میچ میں گورنمنٹ ہائی سکول پرنگ کو وسن فٹبال کلب سے ہار کا سامنا کرنا پڑا۔17سے 19سال عمر کے زمرے میں کھیلے گئے پول میچ میں بائز ہائیر سکینڈری سکول کنگن نے بائز ہائیر سکینڈری سکول وسن کو شکست دی۔ مرکزی سکیم (سی ایس ایس)کے تحت کھیلے جارہے اس ٹورنامنٹ کا انعقاد یوتھ زونل فزیکل آفیسر کنگن کی نگرانی میں ہورہاہے۔