سرینگر//محکمہ لیگل میٹرولوجی نے ناقص سروس کی پاداش میںایک کلینک کے خلاف کارروئی عمل میں لائی ۔محکمہ کو بشیر احمد میر ساکن خمینی چوک بڈگام نامی شہری کی طرف سے یہ شکایت ملی کہ شہر سرینگر میں ایک کلینک پرپنے بالوں کا علاج کرنے کیلئے گیا جہاں اسے بالوں کی transplantationکیلئے ایک معمولی آپریشن سے قبل کئی ٹیسٹ کرنے کو کہا گیا جس پر 6000روپے خرچ ہوئے ،اسکے بعد کلینک کے ڈاکٹر نے اسے یہ یقین دہانی کرائی کہ اس کے بالوں کیtransplantation صد فی کامیاب رہے گی ۔اس کے بعد مذکورہ شہری نے سرجری کیلئے 40ہزار روپے جمع کرائے تاہم اس کا آپریشن ناکام ہوا ۔جب اس نے کلینک انتظامیہ سے رابطہ کیا تو اس کی طرف کوئی توجہ نہیں دی گئی جس کی وجہ سے وہ انتہائی پریشان ہوا۔محکمہ ناپ و تول نے شکایت ملنے کے بعد تحقیقات شروع کی جس دوران مذکورہ کلینک سرجری اور علاج کے بارے میںمیڈیکل قوانین کے تحت تفصیلات دینے میں ناکام رہا ۔جس کے بعد محکمہ لیگل میٹرولوجی نے کلینک کے خلاف کارروائی عمل میں لائی اور کلینک کو 22ہزار روپے کا معاوضہ مذکورہ شہری کو دینا پڑا۔