سرینگر//گورنر این این ووہر ،اجوکہ امرناتھ شرائین بورڈ کے چیئرمین بھی ہیں، نے راجباغ سرینگر میں واقع بورڈ کے دفتر میں یاترا 2017 کے سلسلے میں دن رات چلنے والی ہیلپ لائن کا افتتاح کیا۔بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر امنگ نرولہ نے چیئرمین کو جانکاری دی کہ 12 جون سے 26جون 2017تک ہیلپ لائن ہفتے کے ہردن صبح ساڑھے نو بجے سے شام 6بجے تک کام کرے گی جبکہ 27جون 2017کے بعد یاترا کے اختتام تک یہ ہیلپ لائن دن رات کام کرے گی۔خواہشمند افراد سے کہا گیا ہے کہ وہ مذکورہ ہیلپ لائن کے ذریعے جانکاری حاصل کرنے کے لئے فون نمبر0194-23131546پر رابطہ کریں یا [email protected]پر ای۔میل بھیجیں ۔ گورنر نے بورڈ کے سی ای او اور دیگر افسروں اور اہلکاروں کے ساتھ ایک میٹنگ کے دوران یاترا کے لئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ مختلف ایجنسیوں اور متعلقہ محکموںو افراد کے تعاون کے ساتھ یاتریوں کے لئے تمام انتظامات کئے جارہے ہیں۔یاترا کے دوران صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کے عمل کا جائزہ لیتے ہوئے گورنر نے بورڈ کے جی ایم ورکس اور جی ایم سنٹیشن کو ہدایت دی کہ وہ بیت الخلاﺅں اور غلسخانوں کو بیس کیمپ اور یاترا کے راستوں پر مکمل طور کار گر بنانے کو یقینی بنائیں۔گورنر نے بال تل او رنونہ ون میں سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹوں کا جائزہ لینے پر بھی زور دیا۔ گورنر نے یاتریوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے یاترا کے راستے پر ہردو کلومیٹر کے فاصلے پرایک بنیادی طبی مرکز قائم کرنے کے لئے کہا ۔انہوں نے راستے پر ایک جگہ سے دوسری جگہ کے مابین فاصلے کی جانکاری کے لئے سائن بورڈ لگانے کی بھی ہدایت دی۔گورنر نے 24کیمپ ڈائریکٹروں / ایڈیشنل کیمپ ڈائریکٹروں / ڈپٹی کیمپ ڈائریکٹروں کو تربیت فراہم کرنے کے سلسلے میں بھی انتظامات کا جائزہ لیا۔