سرینگر//امرناتھ شرائین بورڈ کے سی ای او اُمنگ نرولہ نے جانکاری دی ہے کہ کئی شردھالوﺅں اور تنظیموں کی طرف سے درخواست ملنے کے بعد انہوںنے بورڈ کے چیئرمین کے ساتھ تبادلہ خیال کر کے ایک رجسٹریشن کا کاﺅنٹر قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ لداخ کی سیر کرنے والے لوگ بھی یاترا کرسکیں۔ انہوںنے کہا کہ جے کے بینک میں مارکیٹ لیہہ میں یہ کاﺅنٹرکیا گیا ہے جہاں 5 جون 2017ءسے ایڈوانس رجسٹریشن عمل شروع ہوگا اور اس سلسلے میں ضلع ہسپتال لیہہ اور کرگل کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹوں کو صحت سے متعلق لازمی اسناد جاری کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔مزید جانکاری کےلئے یاتری ویب سائٹ www.shriamarnathjishrine.comپر تفصیلات حاصل کرسکتے ہیں۔