کولگام کے مرہامہ گاوں میں سابقہ ممبر اسمبلی محمد یوسف تاریگامی نے کارکنان کا ایک اجلاس منعقد کیا۔اجلاس میں سینکڑوں کی تعداد میں سی پی آئی ایم کے کارکنان نے شرکت کی۔اسی دوران محمد یوسف تاریگامی نے کہا کہ عوام کے حقوق کی بحالی کیلئے اک جٹ ہونا ضروری ہے۔ملک کی دیگر ریاستوں میں اگر چناو ہوئے تو جموں و کشمیر میں کیوں نہیں ہوئے، اراضی کے حقوق صرف کشمیریوں کے ہیں اور رہیں گے۔